Topics
سوال: مجھے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے میرے دماغ پر ایک
خول چڑھ گیا ہے اور ساری صلاحیتیں اس میں مقید ہو گئی ہیں، باہر نہیں آ سکتیں۔
پہلے جیسی یادداشت نہیں رہی اور نہ ہی دماغ میں وہ تیزی ہے جو کسی کام کو کرنے کے
لئے ضروری ہوتی ہے۔ ہر وقت بے خیالی رہتی ہے اور دماغ تھکا ہوا محسوس ہوتا ہے۔
جواب: نصف شب گزرنے کے بعد تنہائی میں آسمان کے نیچے
ننگے پیر اور ننگے سر کھڑے ہو جائیں۔ دونوں ہاتھ سر پر رکھ لیں اور آنکھیں بند کر
کے تقریباً 10منٹ کھڑے رہیں۔ انشاء اللہ دو ہفتوں میں ذہنی صلاحیتیں معمول کے
مطابق کام کرنے لگیں گی۔