Topics

اچھی ہے بری ہے دہر فریا د نہ کر

 

جو کچھ کہ گزر گیا ہے اسے یاد نہ کر                               

دو چار نفس عمر ملی ہے تجھ کو

دوچار نفس عمر کو برباد نہ کر

مزید تشریح!         دنیا کی ہر چیز ایک ڈگر پر چل رہی ہے، نہ یہاں کوئی چیز اچھی ہے نہ بری ہے۔ ایک بات جو کسی کے لیے خوشی کاباعث ہے، وہی دوسرے کے لیے پریشانی اور اضمحلال کا  سبب بن جاتی ہے، یہ دنیا معانی اور مفہوم کی دنیا ہے، جو جیسے معانی پہنا دیتا ہے اس کے اوپر ویسے اثرات مرتب ہوجاتے ہیں، پھر کیوں دنیا کے جھمیلوں میں پڑ کر وقت کو برباد کیا جائے، یہ جو  دو چار سانس کی زندگی ہے اسے ضائع نہ کر۔ ہر بات کو اللہ تعالی کی طرف سے سمجھ۔ پروردگار عالم فرماتا ہے۔۔۔۔۔۔اور وہ لوگ جو راسخ فی العلم ہیں کہتے  ہیں کہ ہر چیز ہمارے رب کی  طرف سے ہے۔[1]



[1](روحانی ڈائجسٹ: اپریل ۸۳، نومبر ۲۰۰۳) (تذکرہ قلندر بابا ولیاء:  صفحہ : ۱۴۰ ۔ ۱۴۱)

 

Topics


Sharah Rubaiyat

خواجہ شمس الدین عظیمی

ختمی مرتبت ، سرور کائنات فخر موجودات صلی اللہ علیہ وسلم کے نور نظر ، حامل لدنی ، پیشوائے سلسۂ عظیمیہ ابدال حق حضور قلندر بابا اولیاء ؒ کی  ذات بابرکات نوع انسانی کے لیے علم و عرفان کا ایک ایسا خزانہ ہے جب ہم تفکر کرتے ہیں تو یہ بات روز روشن کی طرح عیا ں ہوجاتی ہے کہ اللہ تعالی نے جہاں آپ تخلیقی فارمولوں اور اسرار و رموز کے علم سے منور کیا ہے وہاں علوم و ادب اور شعرو سخن سے بہرور کیا ہے۔ اسی طرح حضوور بابا جی ؒ کے رخ جمال (ظاہر و باطن) کے دونوں پہلو روشن اور منور ہیں۔

لوح و قلم اور رباعیات جیسی فصیح و بلیغ تحریریں اس بات کا زندہ  و جاوید ثبوت ہیں کہ حضور بابا قلندر بابا اولیاءؒ کی ذات گرامی  سے شراب عرفانی ایک ایسا چشمہ پھوٹ نکلا ہے جس سے رہروان سلوک تشنۂ توحیدی میں مست و بے خود ہونے کے لیے ہمیشہ سرشار  ہوتے رہیں گے۔