خلا

خلا

Aba Adam - Amma Hawa Ke Bacho | December 2024


عزیز بچو!۔۔۔۔۔۔۔ السلام علیکم ،

دوستو۔۔۔ ذرہ ذرے میں ملتا ہے تو تخلیقات بنی ہیں۔ قطرہ قطرہ ملنے سے سمندر بنتا ہے مگر جب دو فرد مصافحہ کرتے ہیں تو ایک ہاتھ دوسرے ہاتھ میں داخل  نہیں ہوتا، دونوں ہاتھوں کے درمیانSPACE  یعنی خلا ہے ۔اگر خلا نہ ہو تو شناخت نہیں ہوگی۔ اسی طرح تیل میں پانی ہے اور سادہ پانی بھی پانی ہے لیکن تیل پانی میں حل نہیں ہوتا۔

دنیا میں بہت سے مقامات پر دو رنگ کے سمندر ساتھ ساتھ بہتے ہیں مگر ایک کا پانی دوسرے میں شامل نہیں ہوتا ،پانی کا ہر رنگ، اپنا الگ رنگ ہے ۔۔۔۔ کالا ،سفید ،سرخ۔ نیلا ، سبز، مٹیالا، کھارا ، میٹھا،کڑوا، بدبودار خوشبودار ، پانی کی صفات ہیں۔ ہر شۓ اپنی صفات سے پہچانی جاتی ہے اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے،

’’دو سمندروں کو اس نے چھوڑ دیا کہ باہم مل جائیں پھر بھی ان کے درمیان ایک پردہ (برزخ) حائل ہے جس سے وہ تجاوز نہیں کرتے۔ ‘‘(سورۃ الرحمن 19۔ 20)

بحرا وقیا نوس کا نام آپ نے سنا ہے دعا ہے کہ آپ بھی بحرا وقیا نوس کی سیر کریں ۔یہ سمندر دنیا کے بڑے سمندروں میں سے ایک ہے۔ اس کے ساتھ دوسرا سمندر بہتا ہے جس کا نام بحرا الکائل ہے۔ ان شاءاللہ جب آپ بحرا وقیانوس کی سیر کریں گے تو بحرالکاہل کا نظارہ بھی ہوگا ۔بحرا وقیانوس کا پانی سفید اور بحرا الکاہل کا پانی کالا ہے۔ پانی کی مقدار الگ الگ ہونے کی وجہ سے دونوں سمندروں کے درمیان میں ایک لکیر نمایا ں ہے جس کی وجہ سے دو سمندر الگ الگ نظر آتے ہیں۔

بات کو سمجھئے  ۔     دو سمندر ہیں دونوں کی الگ خصوصیات (مقداریں) ہیں۔ ایک کا رنگ سفید اور ایک کا رنگ کالا ہے ۔دونوں ساتھ ساتھ چلتے ہیں مگر ان کے بیچ میں دیوار ہے۔ سفید رنگ کے پانی میں لہر اٹھتی ہے ہو سکتا ہے 20 فٹ کی لہر ہو لیکن سفید پانی کا ایک قطرہ کالے پانی میں نہیں جاتا ۔۔۔۔پوری لہر سفید پانی میں پلٹ کر گرتی ہے۔ دیوار کی دوسری طرف کالے پانی میں لہر اٹھتی ہے اور پلٹ کر کالے پانی میں غائب ہو جاتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پیارے دوست بچو! ۔۔۔۔ دو رنگ کا ایک کرتا سلوائیں۔ کرتے میں سفید رنگ کپڑا سامنے کی طرف اور کالے رنگ کا کپڑا کمر کی طرف ہو۔ یہ کرتا پہن کر آئینے کے سامنے کھڑے ہوں اس طرح کھڑے ہونا ہے کہ آئینے میں آگے اور پیچھے کا عکس الگ الگ نظر آئے۔ غور کریں کہ بیچ میں کیا ہے؟

بچو! کرتے میں کالے اور سفید کپڑے کے درمیان میں سر سے لے کر پاؤں تک ایک لکیر نظر آئے گی جو سفید ہے۔ یہ لکیر پانی کے درمیان خالی جگہ (خلا) ہے۔ یہ جگہ خالی نہیں ہے، ان دونوں کے درمیان ایک پردہ ہے۔ یہ پردہ نظر نہیں آتا اس لئے اسے ہم خلا کہتے ہیں ۔بات سمجھ میں نہیں آئی تو محترمہ مس صاحبہ آپ کو سمجھائیں گی ان شاءاللہ۔

فقیر عظیمی

خواجہ شمس الدین عظیمی [1]

 


[1] دسمبر۔2024


More in Aba Adam - Amma Hawa Ke Bacho