ابا آدم —اماں حوا کے بچو !
عزیر بہن بھائیو۔۔۔۔۔۔۔ السلام علیکم،
آپ جانتے ہیں کہ دنیاؤں میں ہر شے کی
تخلیق دو رخ پر ہوئی ہے۔ دن رات ،آسمان زمین، چاند سورج ،ستارے سیارے، مرد عورت،
ماں باپ، بہن بھائی ،آگ پانی، خوشبو بدبو ،نرم سخت، گرم سرد، کالا سفید ،اچھا برا ،امیر
غریب، کنجوس سخی، محل جھوپڑی، بیماری صحت ،سونا چاندی، کوئلہ ہیرا ،مرنا جینا، سونا
جاگنا ،ظاہر غیب، درخت بیج، بیج میں تخلیقات ،پھول کانٹے، ریسرچر جاہل کھارا میٹھا دھوپ سایہ آواز ۔۔۔۔۔الفاظ کا ذخیرہ رنگ بے رنگ
روشنی اندھیرا نیند بیداری کامیاب ناکام خواب تعبیر دل دماغ جسم روح۔۔۔۔۔۔ فہرست طویل ہے۔
عزیز محترم دوستو۔۔۔۔ عمل کی تکمیل دو
رخوں پر قائم ہے۔ قلم ہو لیکن ذہن میں الفاظ نہ ہوں تو کہانی نہیں بنتی۔ الفاظ ہوں
لیکن آواز نہ ہو تو کہانی خاموشی بن جاتی ہے۔ تالی دو ہاتھ سےبجتی ہے، ایک ہاتھ سے
نہیں بجتی۔ تلاش کیجئے کہ دو رخوں کے بغیر کوئی شے ظاہر ہو سکتی ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دوستو۔ ۔۔ اللہ نے ہمارے لئے خوب صورت
زمین بنائی ۔زمین میں پہاڑ ، دریا ، سمندر بنائے۔ دریا ، زمین کی رگوں میں خون بن
کر دوڑتے ہیں۔ دریاؤں میں پانی نہ ہوتا تو گیہوں، باجرا اور چاول نہ بنتا۔ چاند نہ
ہوتا تو پھل کڑوے ہو جاتے ۔سورج نہ ہوتا تو اناج نہ پکتا۔
روشن ذہن دوستوں کوئی مخلوق ایک نہیں ہے،
ہر مخلوق دو رخوں پر بنی ہے۔ سرد اور گرم ہوا سے دنیا کا درجہ ٔحرارت قائم ہے ۔ زمین
پر یخ بستہ ٹھنڈی ہوا چلے تو ہر طرف برفانی پہاڑوں کا بسیرا ہوگا ۔۔۔۔اور برف نہ
ہو یعنی صرف دھوپ ہو تو گرم ہوا چلنے سے سمندروں ،دریاؤں، جھیلوں، جھرنوں اور
چشموں کا پانی خشک ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوچئے اور ذہن کے پٹ ا کھولئے ،کیا کوئی شے ایک
رخ پر موجود ہے؟
ہم ایک نظر آتے ہیں لیکن دو رخوں سے مل
کر بنے ہیں۔۔۔۔ ایک رخ ابا آدم اور دوسرا رخ اماں حوا ۔دو رخوں کے ملنے سے تیسرا
رخ ظاہر ہوا ۔اس طرح بڑھتے بڑھتے ابا آدم اور اماں حوا کے بچے زمینوں ۲ پر پھیل گئے۔
واحد ہستی اللہ نے ہر شے جوڑے جوڑے پیدا
کی ہے۔ انار میل فی میل نہ ہو تو کیا انار کا تذکرہ ہوگا؟
ہمدم دوست بچو۔ ۔۔۔۔۔ آپ نے اس مضمون میں
اشیا کی فہرست پڑھی ۔قانون ہے کہ ہر شے کے
دو رخ ہیں ۔ایک کاپی لیجئے اور اس میں تقریباً( 20) چیزوں کے نام لکھئے جو دو رخوں
پر قائم ہیں ۔اس میں ان اشیا کے نام نہ ہوں جو اس ماہ کے رسالے میں آپ پڑھ چکے ہیں۔
اللہ آپ کو خوش رکھے ۔اماں ابا کو سلام
کہیے۔
اللہ حافظ۔ آپ کا دوست۔