Topics

چلنے کے آداب


                چلنے کے آداب یہ ہیں کہ اللہ کی اطاعت اور عبادت میں کوشش کرے اور خدا کی زمین پر فخر و تکبر کے ساتھ نہ چلے کیونکہ یہ باتیں اللہ کو ناپسند ہیں۔

                اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ:

                ‘‘اور خدائے رحمان کے بندے وہ ہیں جو زمین پر انکساری کے ساتھ چلتے ہیں۔’’

                طالب حق کو اپنا ہر قدم زمین پر رکھتے وقت یہ خیال رکھنا چاہئے کہ یہ قدم اپنے نفس کے لئے ہے یا خدا تعالیٰ کے لئے۔ اگر اپنی ذات کے لئے ہو تو اس پر استفسار کرے اور اگر حق تعالیٰ کی رضا کے لئے ہو تو خدا کا شکر ادا کرے تا کہ حق تعالیٰ کی زیادہ خوشنودی حاصل ہو۔ پس سر جھکائے ہوئے چلے اور ادھر ادھر نہ دیکھے بلکہ بالکل سامنے دیکھے اور انکساری کے ساتھ چلے۔

            

Topics


Adab e Mureeden

میاں مشتاق احمد عظیمی

حضور قلندر بابا اولیاءؒ فرماتے ہیں:

"ذہن کو آزاد کر کے کسی بندے کی خدمت میں پندرہ منٹ بیٹھیں۔ اگر بارہ منٹ تک ذہن اللہ کے علاوہ کسی اور طرف متوجہ نہ ہو تو وہ بندہ استاد بنانے کے لائق ہے۔ انشاء اللہ اس سے عرفان نفس کا فیض ہو گا۔"
                اس کتاب کی تیاری میں مجھے بیشمار کتابوں سے اچھی اچھی باتیں حاصل کرنے میں کافی وقت لگا۔ آپ کو انشاء اللہ میری یہ کاوش بہت پسند آئے گی اور سلوک کے مسافروں کو وہ آداب حاصل ہو جائیں گے جو ایک مرید یا شاگرد کے لئے بہت ضروری ہوتے ہیں۔                اللہ تعالیٰ سے یہ دعا ہے کہ مجھے سلسلہ عظیمیہ کے ایک ادنیٰ سے کارکن کی حیثیت سے میری یہ کاوش مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی کی نظر میں قبول ہو اور ان کا روحانی فیض میرے اوپر محیط ہو اور مجھے تمام عالمین میں ان کی رفاقت نصیب ہو۔ (آمین)


میاں مشتاق احمد عظیمی