Topics
جسم کے اندر خون کے بہائر
اور گردش کو بحال کرنے کیلئے مالش یا مساج کے ساتھ ساتھ متعلقہ عضو کو حرکت دے کر
ورزش کروانے کے عمل کا نام فزیو تھراپی رکھا گیا ہے۔
یہ طریقہ علاج ان امراض
میں جہاں جسم کے کسی عضو میں حرکت معدوم ہو چکی ہو اور اس عضو کے اعصاب کو توانائی
دینا مقصود ہو تو اس طریقہ کے مطابق مالش اور حرکت دے کر خون کا دوران بحال کرنے
کی کوشش کی جاتی ہے۔ لقوہ، پولیو اور فالج کے علاوہ آپریشن کے بعد اعضاء کی
کارکردگی بہتر بنانے کیلئے مریض اس طریقہ سے علاج سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
چین کے علاوہ ترکی، اٹلی،
جاپان اور امریکہ میں اس طلسم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے باقاعدہ مساج گھر بنائے جاتے
ہیں جس کی مالش کیلئے عام اور ادویاتی تیل استعمال کیے جاتے ہیں۔
لمس مالش یا ہاتھ سے مساج
کے مختلف انداز اختیار کرنے کیلئے معالج انگلیوں اور ہاتھ کی مختلف حرکات سے کام
لیتے ہوئے اعضاء جسمانی پر دبائو ڈالتے ہیں یا متعلقہ اعضاء میں اپنے ہاتھوں کی
گرمی اور ارتعاش منتقل کرتے ہیں۔
فزیو تھراپی میں اعصاب
اور رگ پٹھوں کو تحریک دینے کے لئے مالش اور مساج کے ساتھ ساتھ مخصوص قوت کے برقی
کرنٹ کا استعمال اب عام ہوتا چلا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر مقصودالحسن عظیمی
روحانی فرزند مقصود الحسن عظیمی نے اس رنگین سمندر میں شناوری کر کے بحر بے کراں سے بہت سارے موتی چنے ہیں اور انہیں ایک مالا میں پرو کر عوام الناس کی خدمت میں پیش کیا ہے تا کہ انتہائی درجہ مہنگے علاج کے اس دور میں اس مفت برابر علاج سے اللہ کی مخلوق فائدہ اٹھائے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ نور چشمی مقصود الحسن عظیمی کی اس کاوش کو اپنی مخلوق کے درد کو درمان بنائے اور انہیں دنیا اور آخرت میں اجر عظیم عطا فرمائے۔
(آمین)
خواجہ
شمس الدین عظیمی
مرکزی
مراقبہ ہال
کراچی