Topics

شعبہ اطلاعات

شعبہ اطلاعات درج ذیل مقاصد کے تحت خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

۱۔ فاؤنڈیشن کے تحت قائم شعبہ جات میں مکمل رابطے کے لئے انتظام

۲۔ اراکین سلسلہ عظیمیہ میں مستحکم اور باہمی ربط کے لئے انتظام

۳۔ سلسلہ عظیمیہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے مابین تعارف و ربط کا اہتمام

شعبۂ اطلاعات کے اعلیٰ انتظام اور اس کے مؤثر تنظیمی ربط کا عکس مرکزی مراقبہ ہال اور ملک کی سرحدوں کے پار بھی دیکھا جاسکتا ہے۔


Tazkira Khwaja Shamsuddin Azeemi

خواجہ شمس الدین عظیمی

ایسالگتا ہے کہ جیسے کل کی بات ہو، جون ۱۹۹۶ء میں مرکزی لائبریری۔ مرکزی مراقبہ ہال کی کتب کی فہرست مرتب کرنے کے دوران میرے ذہن میں مرشد کریم کا ہمہ جہتی تعارف ، الٰہی مشن کی ترویج اور حالات زندگی سے متعلق ضروری معلومات کی پیشکش اور ریکارڈ کی غرض سے شعبہ حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی قائم کرنے کا خیال آیا۔