Topics

سانس کی مشق


داہنے ہا تھ کے انگو ٹھے سے سیدھے  نتھنے کو بند کر لیں اور با ئیں نتھنے سے پانچ سیکنڈتک سانس کھینچ کر بایاں نتھنا چھنگلیاسے بند کر لیں اور پندرہ سیکنڈ تک سانس رو ک لیں ۔ پندرہ سیکنڈ کے بعد سیدھے نتھنے سے دس سیکنڈ تک سانس خارج کر یں اب دوبارہ دائیں نتھنے ہی سے پا نچ سیکنڈ تک سانس اندر کھینچیں با ئیں نتھنے پر سے چھنگلیاں ہٹا کر دو بارہ دائیں ہاتھ کے انگو ٹھے سے دایاں نتھنا بند کر لیں سانس کو پندرہ سیکنڈ تک رو کے رکھیں پھر با ئیں نتھنے سے دس سیکنڈ تک سانس باہر نکا لیں یہ ایک چکر ہو گیا ۔

اوقات مشق :

صبح سورج نکلنے سے قبل اور رات کو سونے سے پہلے لیکن یہ عمل آدھی رات گزر نے کے بعد نہ کیاجا ئے ۔

سانس لینے کی تعداد :

صبح کے وقت دس چکر ، رات کے وقت پا نچ چکر ۔ سانس کی مشق کےبعد حسب وستور مر اقبہ کیا جا ئے    مراقبہ میں یہ تصور کر یں کہ ناف کی جگہ ایک رو شن نقطہ ہے اس جگمگ کر تے رو شن نقطے میں سے شعاعیں پھوٹ رہی ہیں۔ ہمارا پو را ماحول چر ند پر ند ، کوہ دمن، مشرق و مغرب ، شمال و جنوب ، حیوان و انسان ، زمین و آسمان سب میں یہ شعا عیں اور لہریں جذب ہو رہی ہیں   مراقبہ پندرہ منٹ تک کیا جا ئے ۔

ضروری  تا کید :

شائقین ٹیلی پیتھی کو ایک بار پھر تاکید کی جا تی ہے کہ کو ئی صاحب بیچ میں سے  کسی سبق سے شروعات نہ کریں ۔ ضرورت ہے کسی ما ہررو حانیت کی نگرانی میں اسباق پو رے کئے جا ئیں اسی طر ح یہ بھی ضروری ہے کہ ہدایت پرحرف بہ حرف عمل کیا جا ئے ۔

 

Topics


Telepathy Seekhiye

خواجہ شمس الدین عظیمی

انتساب
ان شاداب دل د و ستوں کے نام جو مخلوق
کی خدمت کے ذریعے انسانیت کی معراج
حاصل کر نا چاہتے ہیں
اور
ان سائنس دانوں کے نام جو ن دو ہزار چھ عیسوی کے بعد زمین کی مانگ میں سیندور
بھر یں گے ۔