Topics
جس کی وجہ سے گلٹی بن
جاتی ہے۔ گلٹی سیکنڈوں میں چھوٹے چھوٹے باریک کیڑے پیدا کر دیتی ہے۔ مریض کا
ٹمپریچر ۱۰۸
سے ۱۱۰
تک پہنچ جاتا ہے اور ٹمپریچر جب ۱۱۰ سے اوپر چلا جاتا ہے تو موت واقع ہو
جاتی ہے۔ اگر ابتداء میں مرض کی صحیح تشخیص ہو جائے اور معالج تجربے کار ہو تو
مریض شفایاب ہو جاتا ہے۔
ھُوَالشَافِی
کتاب روحانی علاج میں سے گلٹی اور بخار کا تعویذ چینی کی پلیٹوں پر لکھ کر صبح و
شام نیلی شعاعوں کے پانی سے دھو کر پئیں۔
علاج میں احتیاط کی ضرورت
ہے۔ بیماری کو معمولی نہ سمجھا جائے۔ تیز بخار ہونے کی صورت میں فوراً ڈاکٹر سے
رجوع کریں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
ہادئ
برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر
بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی
زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان
کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔
تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔