Topics

خارش

سبز شعاعوں کا پانی صبح شام ۲۔۲اونس۔

زلال سفوف جلجلان صبح نہار منہ۔

شربت مصفی ایک ایک چمچہ دونوں وقت کھانوں سے پہلے پئیں۔

شربت آبِ شفا ناشتے کے بعد اور شام کو عصر کے بعد آدھے گلاس پانی میں گھول کر پئیں۔

نیلے رنگ کی روشنی میں آدھے گھنٹے تک لیٹیں۔

سفوف خارش ناریل کے تیل میں حل کر کے دھوپ میں بیٹھ کر پورے جسم پر ملیں۔ ایک گھنٹے کے بعد نیم کے پتوں کے پانی سے غسل کریں۔ معالج کی ہدایت پر پرہیز ضروری ہے۔


Mamoolat E Matab

خواجہ شمس الدین عظیمی


ہادئ برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔ تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔