Topics

سفید بال

بال خوبصورتی کے لئے قدرت کا بہترین عطیہ ہیں۔ بالوں کی (Setting) سیٹنگ سے انسان کا چہرہ خوبصورت لگتا ہے۔ خواتین کے سر کے بال ان کے حسن کا لازمی حصہ ہیں۔ لمبے بالوں میں ایک خاص کشش ہوتی ہے۔ جو عورت کے حسن کو دوبالا کرتی ہے۔ بالوں میں اگر سفیدی آ جائے تو یہ زیادہ عمر ہو جانے کی دلیل سمجھی جاتی ہے۔ حالانکہ ایسا نہیں ہے۔ بال کم عمری میں بھی سفید ہو جاتے ہیں۔ کم عمری میں بالوں کا سفید ہونا یا بالوں کا زیادہ گرنا ایک بیماری ہے۔ کنگھی کرتے وقت اگر چند بال گر جائیں تو یہ تشویش کی بات نہیں ہے۔ لیکن اگر کنگھی میں بالوں کے گچھے نکل آئیں تو اس کا علاج کرنا چاہئے۔ بالوں کے گرنے میں جو علامات اہمیت رکھتی ہیں وہ یہ ہیں:

۱۔ سر میں خشکی

۲۔ ملاوٹی غذاؤں کا استعمال

۳۔ تیز خوشبودار غیر خالص تیل

۴۔ صابن کا استعمال

۵۔ غیر معیاری شیمپو کا استعمال

۶۔ بہت زیادہ چٹپٹی اور نمکین چیزیں

۷۔ قبض

۸۔ نیند کی کمی

۹۔ ڈیپریشن

۱۰۔ وسوسے، وہم اور خوف

۱۱۔ سر کے بالوں کو صحیح وقت پر نہ دھونا اور بالوں کی طرف سے لاپرواہی برتنا

۱۲۔ ایسی کنگھی اور برش استعمال کرنا جو سر کی کھال کو متاثر کرتی ہوں۔

ایسے مریض جن کے بال قبل از وقت سفید ہو گئے ہوں آرام دہ بستر پر لیٹ جائیں۔ ۲ تکیے رکھ کر سر کو اونچا کر لیں اور دن میں ۲۰ منٹ نارنجی شعاعیں اور رات کو ۱۵ منٹ نیلی شعاعیں سر پر ڈالیں۔ گرمی میں رات کو سونے سے پہلے اور سردی میں:

ھُوَالشَافِی
دوپہرکے وقت گلو سبز تیل سر میں اچھی طرح جذب کریں۔

گلو سبز تیل بھیگے اور گیلے بالوں میں نہ لگائیں۔

انگلیوں کی پوروں سے اس طرح مالش کریں کہ بالوں کی جڑوں میں جذب ہو جائے۔

(unrays Shampoo) سن ریز شیمپو سے سر دھوئیں۔

خمیرہ مرجان ۶۔۶گرام صبح شام کھائیں۔

قرص صحت ۴ عدد رات کو سوتے وقت کھائیں۔

جلد بازی نہ کریں۔ دو(۲) یا تین (۳) ماہ تک علاج کریں۔


Mamoolat E Matab

خواجہ شمس الدین عظیمی


ہادئ برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔ تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔