Topics
اعصابی کمزوری اور اعضاء
کے منجمد ہونے سے محفوظ رہنے کے لئے ضروری ہے کہ انسان اپنے معاملات کو اللہ
تعالیٰ پر چھوڑنے کی عادت ڈالے۔ کوشش کرنے کے بعد نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیا جائے۔
ھُوَالشَافِی
دو عدد سفید چینی کی پلیٹوں پر ایک مرتبہ
زردے کے رنگ اور گلاب کے
عرق سے لکھ کر صبح شام سرخ شعاعوں کے پانی ۲۔۲ اونس سے دھو کر پئیں۔
متاثرہ اعضاء پر سرخ شعاعوں کا تیل مالش کریں۔ گردن کے جوڑ پر نیلی شعاعوں کا تیل
اور پیٹ پر زرد شعاعوں کا تیل دائروں میں مالش کریں۔
شربت شاہ عزیز ایک ایک
چمچہ دونوں وقت کھانے سے پہلے پئیں۔
سفوف خردل ۲۔۲ گرام صبح شام نیم گرم
پانی سے استعمال کریں۔
خمیرہ ابریشم عظیمی ۳ گرام رات کو سوتے وقت
کھائیں۔
ناشتے کے بعد ایک چمچ شہد
استعمال کریں۔
کھانا زیتون کے تیل میں
پکائیں۔ چکنائی، نمک اور فریج میں رکھی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔ معالج سے غذا کا
چارٹ بنوا کر اس کے مطابق کھانا کھائیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
ہادئ
برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر
بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی
زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان
کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔
تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔