Topics
ھُوَالشَافِی
جامنی شعاعوں کا پانی صبح شام ۲۔۲اونس۔
زرد شعاعوں کا پانی کھانے
سے پہلے ۲۔۲اونس۔
سبز شعاعوں کا پانی کھانے
کے بعد ۲۔۲اونس۔
سرخ رنگ شعاعوں کا پانی ۱۔۱ اونس۔
ناشتے کے بعد اور رات کو
سوتے وقت پئیں۔
حمل عنبری بہ نسخہ عظیمی
دواخانہ صبح شام ۶۔۶ گرم دودھ سے کھائیں۔
حب یاقوت ناشتہ کے بعد
اور رات سوتے وقت ایک ایک عدد استعمال کریں۔
شربت آب شفا کھانے سے
پہلے ایک ایک بڑا چمچہ۔
قرص ابیض ۲۔۲گولی کھانے کے بعد۔
مرہم زرد پیٹ پر مالش
کریں۔
ام الصبیان کا نقش ہرن کی
جھلی یا مومی کاغذ پر لکھ کر، نیلے کپڑے میں سی کر گلے میں پہن لیں۔ نقش کی زکوٰۃ
پانچ روپے ہر جمعرات کو خیرات کریں اور ولادت کے بعد یہ نقش اتار کر نومولود کے
گلے میں ڈال دیں۔ تین ماہ تک یہ نقش بچہ کے گلے میں پڑا رہے۔ اس کے بعد بہتے پانی
میں ڈال دیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
ہادئ
برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر
بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی
زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان
کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔
تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔