Topics
نیلی شعاعوں کا پانی ۲۔۲اونس صبح شام۔
زرد شعاعوں کا پانی ۲۔۲اونس کھانے سے پہلے۔
سبز شعاعوں کا پانی ۲۔۲اونس کھانے کے آدھا گھنٹے
بعد۔
خمیرہ مرجان ۶۔۶گرام ہمراہ قرص مقوی دماغ
۲۔۲گولی ناشتے کے بعد اور
عصر کے بعد لیں۔
روغن گلو سبز سردی میں
دوپہر کے وقت اور گرمی میں رات کے وقت سونے سے قبل سر پر مالش کریں۔
سونف بادام گری اور کوزہ
مصری کا سفوف بنا کر صبح شام رات ۴ ماہ تک کھائیں۔
رات کو جلدی سو جائیں۔
صبح سویرے بیدار ہو کر ہاتھ منہ دھو کر یا وضو کر کے سورج نکلنے سے پہلے ایسی جگہ
آلتی پالتی مار کر بیٹھ جائیں، جہاں سے سورج نکلتا ہوا نظر آئے۔
جیسے ہی افق سے سورج
برآمد ہو، پلک جھپکے بغیر سورج کو ایک منٹ تک دیکھیں۔
نوٹ: ایک منٹ سے زیادہ
سورج بینی نہ کریں۔ خیال رہے کہ سورج بینی اس وقت کی جائے جب سورج میں تپش اور
تیزی نہ ہو اور وہ سرخ گولے کی طرح نظر آئے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
ہادئ
برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر
بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی
زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان
کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔
تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔