Topics
غالباً لندن یا امریکہ سے ایک خاتون تشریف لائیں اور بتایا کہ ڈاکٹروں نے ان کے پیٹ میں رسولی بتائی ہے جس کی وجہ سے وہ اولاد سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اللہ کی رضا پر راضی رہنے والی بندی ہوں لیکن مشکل یہ پیش آگئی ہے کہ اولاد نہ ہونے کی وجہ سے شوہر دوسری شادی کرنے پر بضد ہیں یہ کہہ کر وہ خاتون کچھ ایسی بے قراری سے روئیں کہ ان کی ہچکیاں بندھ گئیں اور روتے روتے انہوں نے اپنا سر حضور قلندر بابا اولیاءؒ کے سینے پر رکھ دیا۔ حضور بابا صاحبؒ اس وقت لیٹے ہوئے تھے۔ آنسوؤں سے قمیض بھیگی تو لگا کہ دل بھی بھیگ گیا ۔ حضور بابا صاحبؒ تیزی کے ساتھ اُٹھ کر بیٹھ گئے۔ خاتون سے فرمایا۔ ‘‘ سیدھی لیٹ جاؤ’‘۔ کچھ پڑھا، پڑھ کر انگشتِ شہادت پر پھونک ماری اور انگلی سے رسولی کی جگہ ایک کراس (X) بنادیا۔ ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کیا تو پتہ چلا کہ رسولی ختم ہوچکی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس خاتون کو اولاد سے بھی نوازا۔ یہ واقعہ تقریباً سترہ سال پہلے کا ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
اس کتاب میں امام سلسلہ عظیمیہ ابدال حق حضور قلندر بابا اولیاء کے حالات زندگی، کشف و کرامات، ملفوظات و ارشادات کا قابل اعتماد ذرائع معلومات کے حوالے سے مرتب کردہ ریکارڈ پیش کیا گیا ہے۔
ا نتساب
اُس نوجوان نسل کے نام
جو
ابدالِ حق، قلندر بابا اَولیَاء ؒ کی
‘‘ نسبت فیضان ‘‘
سے نوعِ ا نسانی کو سکون و راحت سے آشنا کرکے
اس کے اوپر سے خوف اور غم کے دبیز سائے
ختم کردے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور پھر
انسان اپنا ازلی شرف حاصل کر کے جنت
میں داخل ہوجائے گا۔
دنیائے طلسمات ہے ساری دنیا
کیا کہیے کہ ہے کیا یہ ہماری دنیا
مٹی کا کھلونا ہے ہماری تخلیق
مٹی کا کھلونا ہے یہ ساری دنیا
اک لفظ تھا اک لفظ سے افسانہ ہوا
اک شہر تھا اک شہر سے ویرانہ ہوا
گردوں نے ہزار عکس ڈالے ہیں عظیمٓ
میں خاک ہوا خاک سے پیمانہ ہوا