Topics

عام بخار

 

ھُوَالشَافِی

نیلی شعاعوں کا پانی ۲۔۲اونس صبح شام۔

زرد شعاعوں کا پانی ۲۔۲اونس کھانے سے پہلے دونوں وقت۔

حبِ تنکار ایک ایک گولی بعد طعام۔

بخار کی صحیح تشخیص ہونے کے بعد بخار کا علاج کیا جائے۔ مومی کاغذ پر

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

آلرٰتِلْکَ آیَاتُ الْکِتَابِ الْمُبِیْنِo

اَلرَّحِیْمُ اَلرَّحِیْمُ اَلرَّحِیْمُ

یَاحَفِیْظُ یَاحَفِیْظُ یَاحَفِیْظُ

زعفران اور عرق گلاب سے لکھ کر پانی میں ڈال دیں۔ سارا دن یہی پانی پئیں۔

بخار کا ٹمپریچر دیکھتے رہیں۔ بخار ایک سو دو (۱۰۲) سے زیادہ ہو جائے تو پیشانی پر ٹھنڈے پانی کی پٹیاں رکھیں اور مریض کو معالج کو دکھائیں۔
بہت زیادہ تیز بخار ہونے کی صورت میں پیروں کے تلوؤں پر لوکی کا ٹکڑا ملیں۔

 


Mamoolat E Matab

خواجہ شمس الدین عظیمی


ہادئ برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔ تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔