Topics

شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ

ہمارے ایک دوست تھے مظفر صاحب یہ حضور بابا صاحبؒ کی حیات میں ہی بروک بانڈکمپنی میں سیلز ڈائریکٹرتھے۔ حضور بابا صاحبؒ ہر اتوار کی شام کو ان کے گھر تشریف لے جاتے اور بہت سارے لوگ جمع ہوکر اپنے مسائل پیش کرتے تھے۔ اللہ تعالیٰ مظفر صاحب کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور بہت سی نعمتیں عطا کریں۔ حضور بابا صاحبؒ کی انہوں نے بہت خدمت کی ہے۔ ایک روز پروگرام بنا کہ حضرت لعل شہباز قلندرؒ اور شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ کے مزارات پر حاضری دی جائے۔ شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ کے مزار مبارک میں جب سب لوگ اندر تشریف لے گئے اور فاتحہ پڑھی تو حضور بابا صاحب ؒ تیزی کے ساتھ مزار سے متصل مسجدمیں چلے گئے۔ مسجد کے ایک گوشے میں بہ نفس نفیس و بہ تمام کمال جسمانی طور پر اللہ کے دوست حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی ؒ موجود تھے۔ حضور بابا صاحب قبلہؒ نے نہایت ادب و احترام کے ساتھ ان سے مصافحہ کیا اور عرض کیا۔ " شاہ صاحب ! میرے ساتھ اور بھی لوگ ہیں، وہ ڈر جائیں گے۔"

ان الفاظ کے ساتھ ہی شاہ صاحب ؒ بجلی کے کوندے کی طرح نظروں سے اوجھل ہوگئے۔ 


Topics


Tazkira Qalandar Baba Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

اس کتاب میں امام سلسلہ عظیمیہ ابدال حق حضور قلندر بابا اولیاء کے حالات زندگی، کشف و کرامات، ملفوظات و ارشادات کا قابل اعتماد ذرائع معلومات کے حوالے سے مرتب کردہ ریکارڈ پیش کیا گیا ہے۔


ا نتساب

اُس نوجوان نسل کے نام 

جو

ابدالِ حق، قلندر بابا  اَولیَاء ؒ  کی 

‘‘ نسبت فیضان ‘‘

سے نوعِ ا نسانی  کو سکون و راحت سے آشنا کرکے

 اس کے اوپر سے خوف اور غم کے دبیز سائے

 ختم کردے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور پھر

انسان  اپنا  ازلی  شرف حاصل کر کے جنت 

میں داخل ہوجائے گا۔



دنیائے طلسمات ہے ساری دنیا

کیا کہیے کہ ہے کیا یہ  ہماری   دنیا

مٹی  کا  کھلونا ہے   ہماری تخلیق

مٹی  کا کھلونا  ہے یہ ساری   دنیا


اک لفظ تھا اک لفظ سے  افسانہ ہوا

اک شہر تھا اک شہر سے ویرانہ ہوا

گردوں نے ہزار عکس  ڈالے ہیں عظیمٓ

میں خاک ہوا خاک سے پیمانہ ہوا