Topics
دانتوں کے اوپر مسوڑھوں
کی گرفت کمزور ہو جائے تو دانتوں سے خون بہنے لگتا ہے۔ نظام ہضم خراب ہو اور گیس
اسفل کی بجائے منہ سے خارج ہو تو منہ سے بدبو آنے لگتی ہے۔ بات کرتے وقت منہ سے
بدبو کے بھبکے نکلتے ہیں۔ جس سے سامنے والے آدمی کو انتہائی درجے کراہیت اور کوفت
ہوتی ہے۔ جبکہ گندہ ذہن آدمی کو اس کا احساس نہیں ہوتا۔ اس بیماری سے ازدواجی
تعلقات خراب ہو جاتے ہیں۔ میاں بیوی سے اور بیوی میاں سے دور رہنا پسند کرتے ہیں۔
لوگ قریب ہو کر بات کرنا پسند نہیں کرتے۔ بات کرتے وقت انہیں بیزاری ہوتی ہے۔ گندہ
دہنی کے مرض سے آدمی معاشرہ میں غیر مقبول ہو جاتا ہے۔
ھُوَالشَافِی
سبز شعاعوں کا پانی ۲۔۲اونس صبح و شام پئیں۔
نیلی شعاعوں کا پانی ۲۔۲اونس کھانے سے پہلے۔
زرد شعاعوں کا پانی ۲۔۲اونس کھانے کے بعد پئیں۔
مرہم زرد دو وقت معدے کے
چاروں طرف مالش کریں۔
شام کے وقت انار کے چھلکے
ایک گلاس گرم پانی میں بھگو دیں۔
رات بھر بھیگے رہنے دیں
اور صبح جوش دے کر اس پانی سے کلیاں کریں۔ صبح نہار منہ اور رات کو سوتے وقت عظیمی
منجن استعمال کریں۔ ہر نماز کے بعد پیلو کی مسواک کریں۔
جوارش کمونی دونوں وقت
کھانے سے پہلے۔
قرص صحت ۲ گولی رات کو سوتے وقت۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
ہادئ
برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر
بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی
زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان
کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔
تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔