Topics

بچوں کا کمزور ہونا، بھوک نہ لگنا، دودھ ہضم نہ کرنا، پیدا ہوتے ہی مر جانا

بچوں کا کمزور ہونا، بھوک نہ لگنا،

دودھ ہضم نہ کرنا، پیدا ہوتے ہی مر جانا

 

ان حالات کی وجہ سے ماں کے دماغ میں ان خلیوں کی کمزوری ہوتی ہے جو بچے کی تخلیق کرتے ہیں۔ ماں کے دماغ کی کمزوری کی وجہ زیادہ تر گھر کا ناخوشگوار ماحول ہوتا ہے۔ نیز لیکوریا کا مرض، دوران حمل تیز دوائیوں کے استعمال سے بھی ماں کے پیٹ میں بچوں کی نشوونما صحیح نہیں ہوتی۔ میاں بیوی میں ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے سے بھی بچے کمزور پیدا ہوتے ہیں۔ ام الصبیان کا نقش، زرد رنگ کے چکنے کاغذ پر لکھ کر بچے کے گلے میں ڈال دیں۔ ہر جمعرات کو پانچ روپے صدقے کی نیت سے خیرات کر دیں۔ دودھ ہضم نہ ہوتا ہو اور بار بار دست آتے ہوں تو سونف ایک گرام، پودینہ ایک گرام، بڑی الائچی ایک عدد آدھا کلو پانی میں جوش کر کے چھان کے عمر کے حساب سے بچے کو پلائیں۔

مرہم زرد ہلکے ہاتھ سے پیٹ پر مالش کریں۔ بچہ دبلا ہو اور اس کے اعصاب کمزور ہوں تو عظیمی روغن سورنجان جسم پر مالش کریں۔

زرد شعاعوں کا پانی ایک ایک اونس صبح شام پلائیں یا عمر کے حساب سے خوراک متعین کر کے پلائیں۔


Mamoolat E Matab

خواجہ شمس الدین عظیمی


ہادئ برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔ تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔