Topics
صبح شام قرص استحاضہ ۲۔۲ گولی ہمراہ شربت انجبار
ایک ایک چمچہ۔ تخم ریحان پانی میں بھگو دیں۔ ۲۰ منٹ کے بعد شربت آب شفا
میں ملا کر دونوں وقت کھانا کھانے سے پہلے پئیں۔
بہت زیادہ زیادتی ہو اور
خون کسی طرح بند نہ ہوتا ہو تو لیڈی ڈاکٹر سے انجکشن لگوائیں یا برف کے ٹھنڈے پانی
میں پٹیاں بھگو کر پیڑو پر رکھیں۔
12x9شیشے
پر سبز رنگ پینٹ کرا کر بار بار دیکھیں۔ اس طرح کہ کبھی دس اور کبھی پندرہ منٹ ۲۴ گھنٹے میں ڈھائی گھنٹے
تک۔ مریض اور شیشہ کا فاصلہ 6فٹ ہونا چاہئے۔
معالج کے مشورے سے پرہیز
ضروری ہے۔ بعض اوقات اتنی زیادہ Bleedingہوتی
ہے کہ کسی علاج سے ٹھیک نہیں ہوتی۔
اگر علاج کارگر نہ ہو تو
مریضہ کو چاہئے کہ ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کر کے آپریشن کروا لے۔ اکثر خواتین
آپریشن سے خوف زدہ ہوتی ہیں۔ انہیں بتایا جائے کہ آپریشن کے بعد صحت اچھی ہو جاتی
ہے۔ لیکن آپریشن اس وقت ہونا چاہئے جب علاج کی تدابیر ناکام ہو جائیں۔
اس مرض میں سبز روشنیوں
کا مراقبہ مفید ثابت ہوا ہے۔
ایام کی زیادتی میں
کچنار کی پھلیاں، چاولوں کی پیچ، مربہ آملہ مفید ہے۔ کیونکہ ان میں حیاتین ای(E) اور کے کے (K)موجود ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
ہادئ
برحق کی تعلیمات پر عمل کر کے اکابرین نے علم کے سمندر میں شناوری کر کے علم طب پر
بھی ریسرچ کی اور اس طرح علم طب کا خزانہ منظر عام پر آ گیا۔ ان علوم کا یونانی
زبان سے عربی زبان میں ترجمہ ہوا۔ مصر، ہندوستان اور جہاں سے بھی جو فنی کتاب ان
کے ہاتھ آئی انہوں نے اس کا عربی میں ترجمہ کر دیا۔ بڑے بڑے نامور طبیب پیدا ہوئے۔
تحقیقات کا سلسلہ جاری رہا۔ علوم و فنون پر بے شمار کتابیں لکھی گئیں۔