Topics

روحانی یونیورسٹی


انٹر کی تعلیم کے دوران آپ کارحجان روحانی تعلیم کی طرف بڑھنے لگا اور آپ اپنا کچھ وقت ایک بزرگ مولانا کابلیؒ کے پاس گزارنے لگے۔آپ نے کابلیؒ صاحب کے پاس پانچ چھ ماہ تعلیم حاصل کی۔پھر آپ  ناگپور  روانہ ہو گئے۔آپ ناگپور میں حضرت بابا تاج الدینؒ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔

حضرت بابا تاج الدینؒ نے قلندر بابااولیاءؒ کی والدہ سعیدہ بی بی کو اپنی بیٹی بنا کر پرورش کی تھی۔اس رشتے سے قلندر بابااولیاءؒ حضرت بابا تاج الدینؒ کو نانا کہا کرتے تھے۔ حضرت بابا تاج الدینؒ کے پاس لوگ دور دور سے ملنے آتے تھے۔آپ اللہ کے دوست ہیں۔

پیارے بچو!

اللہ کے دوست اللہ کی مخلوق سے پیار کرتے ہیں اور ان کے دکھ درد دور کرتے ہیں۔ حضرت نانا تاج الدینؒ بھی انہی کاموں میں مصروف رہتے تھے۔مخلوق کی خدمت کرتے اور اللہ کی باتیں سناتے تھے۔ حضرت بابا تاج الدینؒ  کی روحانی یونیورسٹی میں یہ تعلیم دی جاتی تھی کہ

"اللہ ہمارے خالق ہیں۔ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق سے پیار کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ہماری جان سے زیادہ ہم سے قریب ہیں انسان اگر چاہے تو اللہ کو دیکھ سکتا ہے اس لیے کہ انسان کی روح اللہ کو ازل میں اللہ کو دیکھ چکی ہے۔اور قالو بلیٰ کہہ کر اللہ سے باتیں کر چکی ہے۔"

قلندر بابااولیاءؒ اپنے حضرت نانا تاج الدینؒ کے پاس روحانی یونیورسٹی میں نو سال مقیم رہے۔ نو سال کے عرصے میں حضرت نانا تاج الدینؒ نے آپ کی تربیت فرمائی۔


Bachon Ke Qalandar Baba Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

ہونہار طلبہ کے نام جو

اساتذہ اور والدین کا کہنا مانتے ہیں

بڑوں کا ادب کرتے ہیں

چھوٹوں سے پیار کرتے ہیں۔