Topics

جذبات کااحترام


قلندر بابااولیاءؒ ہر فرد کے جذبات اور محبت کا احترام کرتے تھے۔کبھی کسی کی دل آزاری کرنا پسند نہیں کرتے تھے۔ایک مرتبہ ایک صاحب نے قلندر بابااولیاءؒ کو سوئیٹر کا تحفہ پیش کیا وہ سوئیٹر آپ کی جسامت سے دگنا بڑا تھا۔میں نے قلندر بابااولیاءؒ کی طرف دیکھا تو انہوں نے ہاتھ کے اشارے سے مجھے خاموش رہنے کا حکم دیا۔جب وہ صاحب چلے گئے تو قلندر بابااولیاءؒ نے فرمایا:

خواجہ صاحب! ان صاحب کے ذہن میں جو میرا (Image) تھا وہ اس (Image) کے مطابق سویٹر لے آئے اگر آپ کچھ کہہ دیتے  تو ان کا دل ٹوٹ جاتا۔اب جبکہ انہوں نے مجھے دیکھ لیا ہے تب بھی ان کے ذہن میں یہ بات نہیں آئی کہ یہ سوئٹر میری جسامت کے لحاظ سے بڑا ہے۔ وہ صاحب اسی (Image)کے زیر اثر رہے کبھی ان کے ذہن  میں یہ بات ّآئے گی بھی نہیں۔


Bachon Ke Qalandar Baba Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

ہونہار طلبہ کے نام جو

اساتذہ اور والدین کا کہنا مانتے ہیں

بڑوں کا ادب کرتے ہیں

چھوٹوں سے پیار کرتے ہیں۔