Topics

بچپن کی باتیں


قلندر بابا اولیاءؒ بچپن ہی سے خوش اخلاق،سمجھدار اور با ادب تھے،آپ کا کبھی کسی سے جھگڑا نہیں ہوا آپ اپنے ہم عمر ساتھیوں ،چھوٹوں اور بڑوں سے احترام سے ملتے تھے۔اچھے برے کی تمیز رکھتے تھے۔انتہا ئی ذہین، پڑھنے کے وقت انتہائی توجہ سے پڑھتے،آپ ہونہار طالب علم اور اساتذہ کا بہت ادب کرتے تھے۔

قلندر بابااولیاءؒنے قرآن پاک اور ابتدائی تعلیم محلہ کے مکتب میں حاصل کی۔میٹرک کیا۔ آپ کے والد صاحب کی خواہش تھی کہ بچے اعلی تعلیم حاصل کریں۔قلندر بابااولیاءؒ نے والد صاحب کی ہدایت پر انٹر کے لیے علی گڑھ یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔ آپ اردو، انگریزی،فارسی،گجراتی اور عربی زبانیں جانتے تھے۔ تعلیم کے ساتھ صحت کا خیال رکھتے تھے۔پابندی سے ورزش کرتے تھے۔ ابتدائی دور میں آپ کو شطرنج کے کھیل سے لگاؤ تھا اور شطرنج کے کھیل میں اس قدر مہارت حاصل ہوئی کہ سو سے زیادہ چالیں یاد تھیں۔


Bachon Ke Qalandar Baba Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

ہونہار طلبہ کے نام جو

اساتذہ اور والدین کا کہنا مانتے ہیں

بڑوں کا ادب کرتے ہیں

چھوٹوں سے پیار کرتے ہیں۔