Topics

دوستوں کی محفل


قلندر بابااولیاءؒ بے حد ہر دل عزیز تھے۔آپ جس جگہ تشریف لے جاتے لوگ نہایت خندہ پیشانی سے آپ کا استقبال کرتے۔ کچھ لوگ اپنے ذاتی مسائل کے حل کےلیے آپ سے ملتے جب کہ بعض لوگوں کے ساتھ علمی سوال و جواب کی نشت ہوتی تھی۔ أپ بڑی توجہ سے سب کی بات سنتے اور مطمئن کر دیتے تھے۔ آپ کے پاس انجینئر، ڈاکٹر، اساتذہ،طالب علم،صنعت کار، سرکاری افسران سب ہی لوگ حاضر ہوتے تھے۔آپ کی محفل میں سب برابر حیثیت سے بیٹھتے تھے۔ حتی کے آپ بھی اپنی کوئی مخصوص نشست نہیں رکھتے تھے۔ قلندر بابااولیاءؒ سے لوگ سوال کرتے اور آپ ان کے جوابات دیتے تھے۔ہر علم کے بارے میں سوال کرنے کی عام اجازت ےتھی لیکن روحانی، تحقیقی اور سائنسی علوم کے بارے میں سوال کرنے کو پسند فرماتے تھے۔مجلس کے شرکاءآپ کا بہت ادب و احترام کرتے تھے۔

 

 


 


Bachon Ke Qalandar Baba Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

ہونہار طلبہ کے نام جو

اساتذہ اور والدین کا کہنا مانتے ہیں

بڑوں کا ادب کرتے ہیں

چھوٹوں سے پیار کرتے ہیں۔