Topics

ولادت


قلندر بابا اولیاءؒ کا نام محمدعظیم ہے۔ آپ قلندر کے اعلی مقام پر فائز ہیں۔اس لیے لوگ آپ کو بڑی محبت سے قلندر بابا اولیاءؒ کے نام سے پکارتے ہیں۔قلندر بابا اولیاءؒ کی پیدائش ۱۹۸۹ میں خورجہ،ضلع بلند شہر یو پی انڈیا میں ہوئی۔آپ کے والد کا نام حسن مہدی بدیع الدین تھا۔آپ کے والدین نیک اور پرہیز گار تھے۔بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصو صی توجہ دیتے تھے۔اُن کے گھر میں ایک اژدھا رہتا تھا جو کئی گز لمبا اور جسم میں موٹا تھا ۔ جب کوئی مہمان گھر میں آتا تو قلندر بابا کی اماں اژدھا سے کہتی تھیں اب تم اندر جاؤ مہمان آئے ہیں۔اژدھا چلا جاتا تھا ۔بڑی حیرت کی بات ہےکہ اژدھا ان کی ہر بات سمجھتا تھا اور سعیدہ بی بی کھانے پینے کا،سردی گرمی کا بچوں کی طرح خیال رکھتی تھیں قلندر بابا اولیاء بچپن میں اس کے ساتھ کھیلتے تھے۔


Bachon Ke Qalandar Baba Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

ہونہار طلبہ کے نام جو

اساتذہ اور والدین کا کہنا مانتے ہیں

بڑوں کا ادب کرتے ہیں

چھوٹوں سے پیار کرتے ہیں۔