Topics

دستر خوان


قلندر بابااولیاءؒ مہمان نواز تھے۔مہمانوں کی آمد پر خوش ہوتے اور ان کی کاطر مدارت کرتے تھے۔کھانے کا وقت نہ بھی ہو تب بھی مہمانوں سے کھانے کا پوچھتے۔ایک روز میں جتنے مہمان آ جائیں فرماتے بھئی! ان کو بھی چائے پلائیں۔

آپ کھانے میں تکلف نہیں کرتے دسترخوان پر جو موجود ہوتاکھا لیتے اور اللہ کا شکر ادا کرتے۔کھانا شروع کرنے سے پہلے دسترخوان پر موجود بچوں سے فرماتے

"بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھیں اور کھانا شروع کریں۔"کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا کہ گھر میں سب بچے قلندر بابااولیاءؒ کے ساتھ بیٹھ کرچٹنی کے ساتھ روٹی کھاتے۔ قلندر بابااولیاءؒ بچوں سے فرماتے بچو! خوش ہو کر کھاؤ۔آج اللہ کے ہاں ہماری خصوصیت یہ ہے کہ ہم چٹنی سے روٹی کھا رہے ہیں اور دوسرے لوگ گوشت کھا رہے ہیں۔"

پیارے بچو!

بچپن،جوانی،بڑھاپا زندگی کے ہر دور میں صحت کی بڑی اہمیت ہے اور صحت مند رہنے کے لیے متوازن خوراک بہت ضروری ہے۔جدید تحقیق کے مطابق بچپن سے جوانی تک جسمانی اعضاء تیزی سے بڑھتے ہیں۔بچپن میں دانت، بال اور دماغ کی نشوونما ہوتی ہے۔ جن بچوں میں آئرن کی کمی ہوتی ہے وہ بڑے بڑے کام نہیں کر سکتے۔ وہ کاہل ہوتے ہیں اور جلدی تھک جاتے ہیں۔


Bachon Ke Qalandar Baba Aulia

خواجہ شمس الدین عظیمی

ہونہار طلبہ کے نام جو

اساتذہ اور والدین کا کہنا مانتے ہیں

بڑوں کا ادب کرتے ہیں

چھوٹوں سے پیار کرتے ہیں۔