Topics
تصوف میں ایک مقام کشف القبور ہے۔ یعنی مرنے کے بعد جس مقام پر روحیں رہتی ہیں وہاں وہ کس حال میں ہیں، کس طرح کی زندگی گزار رہی ہیں اور اس دنیا کے شب و روز ماہ و سال کیسے ہیں نیز روحوں سے بات چیت اور ملاقات کے عمل کو کشف القبور کہا جاتا ہے۔ اس صلاحیت کو بیدار کرنے کے لئے کسی سلسلہ میں بیعت ہونا ضروری ہے۔ پیر و مرشد کا کرم شاملِ حال ہو اور مرید کے اندر روحانی صلاحیتیں بیدار ہونے لگیں تو یَا بَاعِثُ پڑھنے سے وہ آنکھ کھل جاتی ہے جو روحوں کو دیکھتی ہے، وہ کان کھل جاتے ہیں جو روحوں کی آواز سنتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے وہ قوت گویائی عطا ہوجاتی ہے جس کے ذریعے روحوں سے بات چیت اور گفتگو ہوتی ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
اُن خواتین کے نام جو بیسویں صدی کی آخری دہائی