Topics

اجازت

قانون یہ ہے کہ جب کوئی عامل کسی دوسرے کو اپنا عمل بخش دے تو جسے یہ عمل بخشا گیا ہے اس کے اندر بھی یقین کا وہی پیٹرن (Pattern) بن جاتا ہے جو عامل کا ہے اور ذہن میں یہ بات راسخ ہو جاتی ہے کہ ہم ایسا کریں گے تو ایسا ہو گا۔ یہ بات ذہن نشیں رکھنا ضروری ہے کہ آدمی کے اندر یقین کی قوت جتنی ہوتی ہے اسی مناسبت سے نتائج مرتب ہوتے ہیں۔

کوئی وظیفہ یا عمل کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ عمل کرنے والا بندہ اجازت یافتہ ہو۔

باوضو قبلہ رخ بیٹھ کر دعا کی طرح ہاتھ اٹھالیں۔ ایک مرتبہ یَا حَفِیظُ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریں اور ہاتھ تین بار چہرے پر پھیر لیں۔ پھر دعا کی طرح ہاتھ باندھ کر ایک مرتبہ یَا حَفِیْظُ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کریں اور ہاتھ چہرے پر تین بار پھیر لیں۔ اسی طرح تیسری بار ہاتھ باندھ کر ایک بار یَا حَفِیْظُ پڑھ کر دم کریں اور ہاتھ تین دفعہ چہرے پر پھیریں۔ اس کے بعد آنکھیں بند کر کے بیٹھ جائیں۔ دل ہی دل میں ننانوے مرتبہ یَا حَفِیظُ کا ورد کریں اور اللہ تعالیٰ سے کامیابی اور کامرانی کی دعا کریں۔ کسی ضرورتمند کو سوا پانچ روپے خیرات کر دیں۔ اب آپ اس کتاب میں لکھے ہوئے اسمائے الٰہیہ کا ورد کر سکتے ہیں۔

دو جگ کے تاج دار سرور کونین حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے وسیلے سے اللہ رب العزت کی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہم سب پر اپنی رحمت نازل فرمائے، آمین!

Topics


Roohani Namaz

خواجہ شمس الدین عظیمی

اُن خواتین کے نام جو بیسویں صدی کی آخری دہائی

ختم ہونے سے پہلے پوری دنیا کے اقتدار اعلیٰ پر فائز ہو کرنُورِ اوّل، باعث تخلیق کائنات، محسنِ انسانیت  صلی اللہ علیہ و سلم
کے مشن کی پیش رفت میں انقلاب برپاکردیں گی۔