Topics

نماز ادا کرنے کا صحیح طریقہ

وضو کرنے کے بعد نہایت آرام دہ نشست سے قبلہ رُخ بیٹھ جائیں۔ تین دفعہ درود شریف صَلَّی اللہ تَعَالیٰ عَلیٰ حَبِیْبِہٖ مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِہٖ وَسَّلم پڑھیں۔ پھر تین مرتبہ استغفار اَسْتَغْفِرُاللہ رَبِّیْ مِنْ کُلِّ ذَنْبٍ وَّ اَتُوْبُ اِلَیْہ ِ پڑھ کر آنکھیں بند کر لیں۔ ایک منٹ، تین منٹ یا پانچ منٹ جتنا آپ کو وقت مل جائے۔ یہ تصور قائم کریں کہ مجھے اللہ دیکھ رہا ہے۔ اس کے بعد کھڑے ہو کر نیت باندھ لیں۔

نماز میں کھڑے ہوتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ دونوں پیر ایک دوسرے کے متوازی ہوں اور ان کے درمیان اندازاً  چھ انچ کا فاصلہ رہے۔ نماز کے تمام ارکان میں ریڑھ کی ہڈی سیدھی رکھی جائے جبکہ سر تھوڑا سا جھکا ہوا ہو۔ نگاہ سجدہ کی جگہ مرکوز رہے۔ دونوں پیر ایک جگہ جمے رہیں، ہلائے جلائے نہ جائیں۔ دوران قیام سُبْحَانَکَ اَللّٰھُمَّ کے بعد سورہ فاتحہ اور قرآن پاک کی آیتیں الگ الگ الفاظ ادا کر کے پڑھیں۔ الفاظ خود توجہ سے سنیں اور یہ دیکھیں کہ ایک ایک لفظ الگ الگ ادا ہو رہا ہے۔ زیادہ بہتر اور مناسب یہ ہے کہ ان سورتوں کا ترجمہ یاد کر لیں۔ جو سورتیں آپ کو حفظ ہیں، عربی پڑھتے وقت ان کے ترجمے پر بھی دھیان دیں۔ جب آپ کی توجہ قرآن پاک میں مرکوز ہو جائے گی تو آپ گرد و پیش سے بے خبر ہو جائیں گے اور نماز میں یکسوئی نصیب ہو گی۔ یہی وہ یک سوئی ہے جسے قیام صلوٰۃ یا اللہ تعالیٰ کے ساتھ رابطہ کہا گیا ہے۔

Topics


Roohani Namaz

خواجہ شمس الدین عظیمی

اُن خواتین کے نام جو بیسویں صدی کی آخری دہائی

ختم ہونے سے پہلے پوری دنیا کے اقتدار اعلیٰ پر فائز ہو کرنُورِ اوّل، باعث تخلیق کائنات، محسنِ انسانیت  صلی اللہ علیہ و سلم
کے مشن کی پیش رفت میں انقلاب برپاکردیں گی۔