Topics

دوران سفر آسانیاں

سفر جہاز کا ہو، کشتی کا ہو یا ریل کا،سفر کرنے سے پہلے کاغذ پر تین تین خانوں اور چار سطروں میں یَا حَفِیظُ لکھ کر کاغذ کو تہہ کر کے تعویذ بنا لیں اور تعویذ اپنے پاس محفوظ رکھیں۔ اللہ تعالیٰ سفر کی ہر صعوبت سے محفوظ رکھے گا اور دورانِ سفر غیب سے آسانیاں میسر ہوں گی۔ یہی تعویذ بچوں کی نظر ختم کرنے میں بھی بہت مفید ہے۔ تعویذ موم جامہ کر کے نیلے رنگ کے کپڑے میں سی کر گلے میں ڈال دیں۔اگر کسی آدمی کو کسی شخص یا کسی چیز سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو تو ایک جمعرات سے دوسری جمعرات تک روزانہ ستر ستر مرتبہ  یَا حَسِیْبُ  پڑھے۔


Topics


Roohani Namaz

خواجہ شمس الدین عظیمی

اُن خواتین کے نام جو بیسویں صدی کی آخری دہائی

ختم ہونے سے پہلے پوری دنیا کے اقتدار اعلیٰ پر فائز ہو کرنُورِ اوّل، باعث تخلیق کائنات، محسنِ انسانیت  صلی اللہ علیہ و سلم
کے مشن کی پیش رفت میں انقلاب برپاکردیں گی۔