Topics
تلاوتِ قرآن کے وقت اگر اذان ہو جائے تو افضل یہ ہے کہ تلاوت بند کر کے غور سے اذان سنی جائے۔
بازار اور ناپاک جگہوں پر قرآن پڑھنا مکروہ ہے۔
لیٹے لیٹے قرآن پڑھا جا سکتا ہے لیکن اس وقت دونوں ہاتھ سمیٹ لے یعنی ہاتھ پر ہاتھ رکھ لے جیسے نیت میں ہاتھ باندھے جاتے ہیں۔
ایسے مقام پر جہاں لوگ کاموں میں مشغول ہوں قرآن مجید بلند آواز سے نہ پڑھا جائے۔
اگر کوئی شخص قرآن پڑھ رہا ہے تو اسے سلام نہیں کرنا چاہئے۔
سجدۂ تلاوت کے مسائل
قرآن مجید میں چودہ آیتیں ایسی ہیں جن کو تلاوت کرنے کے بعد سجدۂ تلاوت کیا جاتا ہے۔ سجدۂ تلاوت کی آیت اگر نماز میں پڑھی ہے تو نماز میں بھی سجدہ ادا کرنا واجب ہے۔
سجدۂ تلاوت کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ بندہ پہلے کھڑا ہو جائے اور اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہتا ہوا سجدہ میں چلا جائے اور سجدہ میں کم سے کم تین مرتبہ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلیٰ پڑھے اور اس کے بعد سجدہ سے سر اٹھائے۔
ماہانہ نظام یا نفاس کی حالت میں اگر کوئی عورت سجدہ کی آیت سنے تو اس کے اوپر سجدہ واجب نہیں ہے۔ لیکن اگر ایسی حالت میں سجدہ کی آیت سنی جب کہ وہ ایام سے فارغ ہو چکی ہے تو غسل کے بعد سجدہ کرنا اس کے لئے ضروری ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
اُن خواتین کے نام جو بیسویں صدی کی آخری دہائی