Topics

دعا مانگنے کا طریقہ

خالق کون و مکاں اللہ رب العزت فرماتے ہیں

’’مجھ سے دعا مانگا کرو، میں تمہاری دعا قبول کروں گا، بیشک جو لوگ میری عبادت سے رُو گردانی کرتے ہیں وہ ضرور  ذلیل و خوار ہو کر جہنم میں داخل ہونگے۔‘‘

نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام کا ارشاد گرامی ہے:

’’تم میں سے جس شخص کو دعا مانگنے کی توفیق مل گئی تو یوں سمجھو گویا اس کے اوپر رحمت کے دروازے کھل گئے۔‘‘

’’دعا کے سوا کوئی چیز تقدیر کے فیصلے میں ترمیم نہیں کرا سکتی اور نیکی کے سوا کوئی چیز عمر کو نہیں بڑھاتی۔‘‘

’’دعا عبادت کا مغز ہے، مومن کا ہتھیار ہے، دین کا ستون ہے اور آسمان و زمین کا نور ہے۔‘‘

نماز کے بعد دعا کرتے وقت اس بات کا مراقبہ (تصور قائم) کریں کہ میں عرش کے نیچے اپنے خالق کے آگے ہاتھ پھیلائے ہوئے ہوں جو اتنا بڑا اور عظیم ہے کہ اگر اس سے روزانہ ایک لاکھ خواہشیں بھی کی جائیں تو وہ انہیں پوری کرنے پر قدرت رکھتا ہے۔ جب تک دل مطمئن نہ ہو دعا کرتے رہیں۔ دعاؤں کو بار بار دہرانے سے دل میں گُداز پیدا ہوتا ہے، ایسا گُداز جو آنکھوں کے راستے بہہ نکلتا ہے اور اللہ رب العزت کو اپنے بندوں کے آنسو بہت عزیز ہیں۔

Topics


Roohani Namaz

خواجہ شمس الدین عظیمی

اُن خواتین کے نام جو بیسویں صدی کی آخری دہائی

ختم ہونے سے پہلے پوری دنیا کے اقتدار اعلیٰ پر فائز ہو کرنُورِ اوّل، باعث تخلیق کائنات، محسنِ انسانیت  صلی اللہ علیہ و سلم
کے مشن کی پیش رفت میں انقلاب برپاکردیں گی۔