Topics
ھُدًی لِلْمُتَّقِینo الَّذِ یْنَ یُوْ مِنُوْ نَ بِالغِیْبِ
مفہوم : یہ کتاب ان لوگوں کو رو شنی دکھا تی ہے جو اللہ کے بارے میں ذوق رکھتے ہیں ۔(سورہ بقرہ )
غیب سے مراد وہ حقائق ہیں جو انسان کے مشاہدات سے با ہر ہیں ۔وہ سب کے سب اللہ کی معرفت سے تعلق رکھتے ہیں ۔ایمان سے مراد یقین ،یقین وہ حقیقت ہے جو تلاش میں سرگرداں رہتی ہیں اس لئے نہیں کہ اسے کو ئی معاوضہ ملے گا بلکہ صرف اس لئے کہ طبیعت کا تقاضہ پو را کر ے ۔متقی سے مراد وہ انسان ہے جو سمجھنے میں بڑی اختیاط سے کام لیتا ہے ،ساتھ ہی بد گمانی کو راہ نہیں دیتا ،وہ اللہ کے معاملے میں اتنا محتاط ہو تا ہے کہ کائنات کا کو ئی روپ اسے دھو کا نہیں دے سکتا ۔وہ اللہ کو بالکل الگ سے پہچانتا ہے اور اللہ کے کاموں کو بالکل الگ سے جانتا ہے ۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
اس کتاب کے پیش لفظ میں حضرت عظیمی صاحب تحریر فرماتے ہیں ’’کائنات کیا ہے، ایک نقطہ ہے، نقطہ نور ہے اور نور روشنی ہے۔ ہر نقطہ تجلی کا عکس ہے۔ یہ عکس جب نور اور روشنی میں منتقل ہوتا ہے تو جسم مثالی بن جاتا ہے۔ جسم مثالی کامظاہرہ گوشت پوست کا جسم ہے۔ہڈیوں کے پنجرے پر قائم عمارت گوشت اور پٹھوں پر کھڑی ہے۔ کھال اس عمارت کے اوپر پلاسٹر اور رنگ و روغن ہے۔وریدوں، شریانوں، اعصاب، ہڈیوں، گوشت اور پوست سے مرکب آدم زاد کی زندگی حواس کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔
حواس کی تعداد پانچ بتائی جاتی ہے جبکہ ایک انسان کے اندر ساڑھے گیارہ ہزار حواس کام کرتے ہیں۔میں نے چونسٹھ سال میں تیئس ہزار تین سو ساٹھ سورج دیکھے ہیں۔تیئس ہزار سے زیادہ سورج میری زندگی میں ماضی ، حال اور مستقبل کی تعمیر کرتے رہے ۔ میں چونسٹھ سال کا آدمی دراصل بچپن ، جوانی اور بوڑھاپے کا بہروپ ہوں۔ روپ بہروپ کی یہ داستان المناک بھی ہے اور مسرت آگیں بھی۔ میں اس المناک اور مسرت آگیں کرداروں کو گھاٹ گھاٹ پانی پی کر کاسۂ گدائی میں جمع کرتا رہا اور اب جب کہ کاسۂ گدائی لبریز ہوگیا ہے۔ میں آپ کی خدمت میں روپ بہروپ کی یہ کہانی پیش کررہا ہوں‘‘۔۲۸۳ عنوانات کے تحت آپ نے اس کتاب میں اپنی کیفیات کوبیان فرمایاہے۔