Topics

حقوق

ماں باپ اولاد کی تمنا کر تے ہیں اور ماں مہینوں ایک نئی زندگی کو اپنے وجود میں پر وان چڑھا تی ہے پیدا ئش کے بعدبھی اولاداورماں کارشتہ نہیں ٹوٹتا اور ماں ہر وقت اولاد کی خدمت پر کمربستہ رہتی ہے ۔خود دن را ت تکلیفیں اٹھا تی ہے لیکن اولاد کے آرام و آسائش میں کمی نہیں آنے دیتی ۔اولاد کو ذرا سی تکلیف میں دیکھتی ہے تو بے چین ہو جا تی ہے ۔ دو سری طر ف با پ رزق کے حصول کے لئے صبح نکلتا ہے اور شام کو گھر میں داخل ہو تا ہے۔ اپنی پو ری تو انائی  سے اولادکے لئے سامان خوردو نوش کا انتظام کر تا ہے یہی وہ عظیم احسانات ہیں جن کی وجہ سے اولاد کے اوپر والدین کے حقوق عقائدہو تے ہیں ۔


Topics


Kashkol

خواجہ شمس الدین عظیمی

اس کتاب کے پیش لفظ میں حضرت عظیمی صاحب تحریر فرماتے ہیں ’’کائنات کیا ہے، ایک نقطہ ہے، نقطہ نور ہے اور نور روشنی ہے۔ ہر نقطہ تجلی کا عکس ہے۔ یہ عکس جب نور اور روشنی میں منتقل ہوتا ہے تو جسم مثالی بن جاتا ہے۔ جسم مثالی کامظاہرہ گوشت پوست کا جسم ہے۔ہڈیوں کے پنجرے پر قائم عمارت گوشت اور پٹھوں پر کھڑی ہے۔ کھال اس عمارت کے اوپر پلاسٹر اور رنگ و روغن ہے۔وریدوں، شریانوں، اعصاب، ہڈیوں، گوشت اور پوست سے مرکب آدم زاد کی زندگی حواس کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ 

حواس کی تعداد پانچ بتائی جاتی ہے جبکہ ایک انسان کے اندر ساڑھے گیارہ ہزار حواس کام کرتے ہیں۔میں نے چونسٹھ سال میں تیئس ہزار تین سو ساٹھ سورج دیکھے ہیں۔تیئس ہزار سے زیادہ سورج میری زندگی میں ماضی ، حال اور مستقبل کی تعمیر کرتے رہے ۔ میں چونسٹھ سال کا آدمی دراصل بچپن ، جوانی اور بوڑھاپے کا بہروپ ہوں۔ روپ بہروپ کی یہ داستان المناک بھی ہے اور مسرت آگیں بھی۔ میں اس المناک اور مسرت آگیں کرداروں کو گھاٹ گھاٹ پانی پی کر کاسۂ گدائی میں جمع کرتا رہا اور اب جب کہ کاسۂ گدائی لبریز ہوگیا ہے۔ میں آپ کی خدمت میں روپ بہروپ کی یہ کہانی پیش کررہا ہوں‘‘۔۲۸۳ عنوانات کے تحت آپ نے اس کتاب میں اپنی کیفیات کوبیان فرمایاہے۔