Topics
قرآن پاک، تین علوم پر مشتمل ہے۔
۱۔
معاد
۲۔
تاریخ
۳۔
معاشرت
معاد سے مراد وہ تمام
علوم ہیں جو تسخیر کائنات، آدم کی نیابت اور زمین پر آدم کی حکمرانی سے متعلق ہیں۔
تاریخ قوموں کے عروج و
زوال کی دستاویز ہے۔
معاشرت ان اصول و ضوابط
سے متعلق علوم ہیں جو اچھائی اور برائی کے تصورات سے آگاہ کرتے ہیں۔ دنیا اور آخرت
میں جزاء اور سزا کے قانون سے واقف کرتے ہیں اور آدم زاد کو حیوانات سے ممتاز کرتی
ہیں۔
تاریخ میں جہاں قوموں کے
عروج و زوال کا تذکرہ ہے وہاں معاد کا بھی تذکرہ ہے اور یہ تذکرہ ہمیں حضرت یوسف
علیہ السلام کے واقعہ میں، حضرت موسیٰ علیہ السلام کے قصہ میں اور حضرت ابراہیم
علیہ السلام کے تفکر میں واضح طور پر نظر آتا ہے۔
Aap ke khwab aur unki tabeer jild 01
خواجہ شمس الدین عظیمی
آسمانی کتابوں میں
بتایا گیا ہے کہ:
خواب مستقبل کی
نشاندہی کرتے ہیں۔
عام آدمی بھی
مستقبل کے آئینہ دار خواب دیکھتا ہے۔
انتساب
حضرت یوسف علیہ السلام کے نام جنہوں نے خواب سن کر
مستقبل میں پیش آنے والے چودہ سال کے حالات
کی نشاندہی کی
اور
جن
کے لئے اللہ نے فرمایا:
اسی طرح ہم نے یوسف کو اس ملک میں سلطنت عطا فرمائی اور
اس کو خواب کی تعبیر کا علم سکھایا۔