Topics
حضور قلندر بابا
اولیا ؒ فرماتے ہیں:-
”اللہ نے اپنے
ذہن میں موجود کائناتی پروگرام کو شکل و صورت کے ساتھ ساتھ وجود میں لانا چاہا تو
کہا ”کن“ تو اللہ کے ذہن میں کائناتی
پروگرام ایک ترتیب اور تدوین کے ساتھ اس طرح وجود میں آگیا۔۔۔
٭ ایک کتاب المبین
٭ ایک کتاب المبین میں تیس کروڑ لوح محفوظ
٭ ایک لوح محفوظ میں اسی ہزار حضیرے
٭ ایک حضیرے میں ایک کھرب سے زیادہ مستقل
آباد نظام اور بارہ کھرب غیر مستقل نظام
٭ ایک نظام کسی ایک سورج کا دائرہ وسعت ہوتا
ہے۔ ہر سورج کے گرد نو بارہ یا تیرہ سیارے گردش کرتے ہیں۔“