Topics

عظیمی خواب اور تعبیر نامہ

* پھول کی پنکھڑیوں کو پھینکنے پر دو پھول بن جانا

اللہ تعالیٰ خدمت خلق کا صلہ دنیا میں بھی عطا کرتے ہیں

* پیالوں میں سے شہد کی گولیاں نکالنا

خوش فہمی میں رہنے کی علامت ہے

* پائلٹ کا گرنا اور اس کا حشر معلوم نہ ہونا

آرزو ترک کر دینے کی ہدایت ہے

* پل اور پل کے پاس جلی ہوئی شئے کا ہیولیٰ دیکھنا

جنگی ہنگاموں کے نقصانات یا خسارے کی علامت ہے

* پل کے کنارے بیٹھنا

دماغ متضاد خیالات کی آماجگاہ ہے

* پہاڑ کی نرم مٹی کا پیر کے نیچے سے پھسلنا

کسی کا آلہ کار بننے سے نہ کوئی فائدہ پہنچا ہے اور نہ پہنچے گا

* پانی پینے سے منع کرنا اور کہنا کہ یہ جنات کے نلکے ہیں

پرانی نسوانی بیماری کی علامت ہے

* پھوپھی کے ساتھ منگنی ہوتے ہوئے دیکھنا اور پھوپھی کا گود میں لے کر منہ چومنا

معدہ میں تیزابیت جمع ہونے کی نشاندہی ہے۔ ایسے خواب حبس ریاح کی وجہ سے نظر آتے ہیں

* پانی پر کوڑا مارنا

غلط طرفداری سے نقصان کا اندیشہ ہے

* پانی میں غلاظت دیکھنا


دنیاوی خیالات کے غلبے سے فاسد رطوبات پیدا ہونے کی طرف اشارہ ہے

* پاخانہ دیکھنا

دنیا طلبی کی طرف اشارہ ہے

* پاخانے میں لتھڑا ہوا دیکھنا

معاش میں غلط طرزیں در آئی ہیں، رزق حلال نہ ہونے کی علامت ہے

* پاخانے کے لئے بیٹھے ہوئے دیکھنا

سودی معیشت کی علامت ہے

* تعذیہ دیکھنا

ماضی کی ان امیدوں کا تمثل ہے جو مسمار ہو گئیں

* تعذیہ تین چار بار دیکھنا

ناکامی کے اثرات کی شدت کو ظاہر کرتا ہے

* تیز آندھی کا اڑا کر مسجد نبوی میں لے جانا اور مرد خدا کا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے روضہ اقدس کی جالیوں کو چھونا اور آنکھوں سے بوسہ دینا اور کائنات کا پورا گداز دل میں منتقل ہونا اور آنکھوں سے آنسو جاری ہونا

سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی ذات اقدس سے عقیدت کے تمثلات ہیں، شریعت مطہرہ ہماری رہنمائی کے لئے موجود ہے، اس رہنمائی میں رسول اللہﷺ کی زیارت سے ہر مسلمان مشرف ہو سکتا ہے، یہ ساری کیفیات روحانی ترقی اور روحانی استعداد کی طرف رہنمائی کرتی ہیں

* تیز بارش سے سڑکیں بند ہو جانا اور گھٹنوں گھٹنوں پانی سے گزرنا

متوقع فائدہ حاصل نہ ہونے کی علامت ہے

* تین پتیوں کا پھول لانا اور سفید رنگ کو نجومی کا موت کا پیغام کہنا

تین لڑکیوں میں سے ایک قابل حصول ہے، دو رشتوں کے ناقابل حصول ہونے کی نشاندہی ہے

* تلوار چلاتے ہوئے ٹوٹ جانا

مصیبت میں گرفتار ہونے کی علامت ہے

* تین سال کے لڑکے کو بڑی عمر میں دیکھنا

بادی اور ثقیل غذاؤں کا استعمال جب زیادہ ہوتا ہے تو اس قسم کے خواب نظر آتے ہیں

* تحفہ ملنا اور اس میں سے مکھیاں اور چیونٹیاں برآمد ہونا

پیٹ میں کیڑے ہیں جو اجابت میں خارج ہوتے ہیں

* تسبیح پر وظیفہ پڑھنا

ارادہ کرنے کی علامت ہے

* تیز خنجر گلے پر مارنے سے تھوڑا سا زخم آنا

بدخواہوں اور دشمنوں کی ریشہ دوانیوں کی علامت ہے

* تختی لکھتے دیکھنا

علم میں ترقی کی طرف اشارہ ہے

* ٹوٹی قبر کی مرمت کرنا

حاصل کرنے کے لئے ٹونے ٹوٹکے کے استعمال کی نشاندہی ہے

* ٹانگوں میں سرخ رنگ کا سانپ دیکھنا

اخلاق کی گراوٹ کی نشاندہی ہے

* ٹھیلہ، منہ زور اور خوبصورت گھوڑا دیکھنا

زندگی میں شامل بے جا تکلفات کی علامتیں ہیں

* ٹھنڈی ہوا کے جھونکے، رقص میں محویت جواں لڑکے اور الہڑ دوشیزائیں اور ایک دائرہ دیکھنا

ان امیدوں کے انکشافات ہیں جو مستقبل سے وابستہ تھیں وہ ذمہ داریاں ہیں جن کی وجہ سے امیدیں حسرت و یاس میں تبدیل ہو جاتی ہیں

* ٹریفک کے بے ہنگم شور کا ذہن پر ناگواری کے اثرات مرتب کرنا

مہمانوں کا قیام طبیعت کے لئے بار ثابت ہو گا مگر خواب دیکھنے والا اس کا اظہار نہیں کر سکے گا

* ٹرک بغیر ڈرائیور کے چلنا

طبیعت میں جلد بازی کا مظاہرہ ہے

* جوگی کے گلے میں دو منہ کا سانپ دیکھنا

اپنی غرض کے لئے کوئی کام کرنا اور یہ سمجھنا کہ یہ بہت بڑی نیکی ہے

* جل جانے سے ذہنی توازن خراب ہونا

قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نفع حاصل کرنے کے منصوبہ بنانے کی تمثیل ہے

* جنات کو دیکھنا

خون میں حدت اور گرمی پیدا ہونے کی علامت ہے

* جیب سے فاختہ کے بجائے مرغی کے بچے نکلنا

پچاس فیصد کامیاب ہونے کی دلیل ہے

* جادوگر کا خیال اور چھت سے دو طرح کی مسہریوں کا نمودار ہونا

طلسماتی کہانیاں پڑھنے کا شوق ہے

* جاسوس دیکھنا

نامناسب آرزو کا تمثل ہے

* جہاز، ستارے اور راکٹ وغیرہ دیکھنا

گزشتہ جنگی ہنگاموں کے تمثلات ذہن میں رہ گئے ہیں اور خواب بن گئے ہیں

* جھونپڑی میں لگی ہوئی آگ کو بجھانا

دوسروں کی ضروریات اور مشکلات میں مدد کرنے کی طرف اشارہ ہے

* جلدی جلدی پرچہ حل کرنا

ایک پرچے میں زیادہ اچھے نمبر آئیں گے

* جھونپڑی نما مکان میں سبزہ اور بڑھیا کو دیکھنا

ماضی کے الجھے دنوں کی تصویر خواب میں نظر آ گئی ہے

* چھوٹے بچے کو منگیتر دیکھنا

کسی اندرونی نسوانی بیماری میں مبتلا ہونے کی نشاندہی ہے

* چاند میں کلمہ طیبہ لکھا دیکھنا

امتحان میں اچھی ڈویژن حاصل ہو گی

* چاند ستارے بائیں ہاتھ کی طرف جاتے دیکھنا

کامیابی اس وقت ہوتی ہے جب قوت فیصلہ، حوصلہ اور مستقل مزاجی سے محبت کی جائے

* چھرے سے بکرے کی گردن الگ کرنا اور بکرے کی وحشت ناک آواز سے دہشت زدہ ہو جانا


غلط روش سے شعور پر بوجھ محسوس ہوتا ہے، ضمیر نے متوجہ کیا ہے کہ غلط روش چھوڑ کر صحیح اور سیدھا راستہ اختیار کیا جائے
* چار سو پچاس روپے میں مکان کا سودا کرنا

ذاتی کوتاہیوں کی بناء پر معاملات میں الجھن ہے۔ روش بدلنے کی ضرورت ہے

* چاند کے نیچے روشن لکیر دیکھنا

روحانی علوم میں بیش بہا اضافہ ہو گا

* چاند کو کشتی کی شکل میں دیکھنا

عبادت، قرآن کی تلاوت اور نماز کے معمولات میں دلچسپی ہونے کی علامت ہے

* چھت گرنے کا خوف محسوس ہونا

کاروبار کے نتائج کے متعلق شکوک میں مبتلا ہونے کی علامت ہے

* چچا کی لڑکی کے سر پر سفید بال دیکھنا

طبیعت کسی بھی کوشش کو اپنے حق میں مفید نہیں سمجھ رہی ہے

* چھلاوہ کی طرح غائب ہو جانا

مستقل عزم کے ساتھ کام کرنے ہی سے کامیابی حاصل ہوتی ہے

* چاند آسمان سے ٹوٹ کر گود میں آنا اور پورے عالم کو منور کرنا

اللہ کے نیک بندے کا دنیا میں آنا اور پورے عالم کو اس سے فیض پہنچنے کی بشارت ہے

* چھت گرتے دیکھنا

مایوس کن خیالات کے خاکے ہیں

* چیلیں اڑتے دیکھنا

unhygenic foodکھانے کی علامت ہے

* حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ہمراہ حضرت عمرؓ کو دیکھنا

بہت مبارک خواب ہے کوئی مسئلہ حل ہونے والا ہے

* حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے سفید گلاب اور بڑی کھجوریں عطا فرمائیں

نور نبوتﷺ سے فیض نصیب ہو گا

* حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے پیچھے نماز پڑھنا اور سجدے کی حالت میں رینگتے ہوئے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی پشت مبارک کے پیچھے کھڑے ہو جانا

جس نے خواب دیکھا ہے وہ الحمدللہ حافظ قرآن ہے، بتایا گیا ہے کہ بچوں اور بچیوں کو قرآن پاک کی تعلیم دی جائے
* حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام سے
۳۳ دانوں والی سبز تسبیح ملنا اور بلند آواز میں سورۃ والضحیٰ، سورۃ فاتحہ، سورۃ یٰسین، سورۃ نور اور سورۃ رحمٰن پڑھنا

اللہ کی نشانیوں پر غور و فکر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

* حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام، حضرت عائشہؓ اور حضرت سیدنا فاطمہ زہرہؓ کو دیکھنا

بہت مبارک خواب ہے، دین سے لگاؤ اور اہل بیت کرام سے محبت اور عشق ہونے کی علامت ہے

* حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا حضرت عائشہؓ سے کہنا کہ اسے چاول پکا کر اپنے ہاتھوں سے کھلا دو، قدموں میں گر کر کہنا کہ میں خود پکاؤں گی

مستجاب الدعوات ہونے کی علامت ہے

* حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا فرمانا ’’میں تم سے خوش ہوں‘‘

کسی صاحب روحانیت کی نگرانی میں روحانی علوم سیکھنے چاہئیں، انشاء اللہ کامیابی ہو گی

* حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے پیروں میں چاندی کی انگوٹھیاں جن میں ہیرے جواہرات جڑے ہوئے دیکھنا

حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے نقش قدم پر چل کر فیض نصیب ہو گا، اللہ تعالیٰ کی مخلوق روحانی طور پر سیراب ہو گی

* حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا بات کرتے ہوئے چہرہ مبارک گلابی ہو جانا اور صاحب خواب کے سر پر دوپٹہ نہ ہونا

ضمیر نے احتجاج کیا ہے کہ مذہبی معاملات میں کوتاہیاں سرزد ہوتی ہیں

* حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی دنیا میں آمد کی خبر سن کر آپﷺ کا پوچھنا اور نہ پا کر روتے ہوئے اللہ سے ایک جھلک دیکھنے کی دعا کرنا

صاحب خواب کو چاہئے کہ بدستور درود شریف پڑھنے کے ساتھ ساتھ روحانی صلاحیتوں کو بیدار کرنے کے لئے مراقبہ بھی کیا کریں، مراقبہ میں رسول اللہﷺ کے گنبد خضراء کا تصور قائم کریں

* حضرت ابراہیمؑ کی زیارت کرنا اور سورۃ ابراہیم کی آخری آیت پڑھنے کی تلقین کرنا

دین حنیف ایثار اور قربانی کا دین ہے، حضرت ابراہیمؑ ، حضرت اسماعیل ؑ اور حضرت محمدﷺ کی طرز فکر دین حنیف ہے، صاحب خواب کو زیادہ سے زیادہ سیرت طیبہ پر عمل کر کے ’’دین حنیف‘‘ میں استحکام پیدا کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی ہے

* حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے پاکیزہ لباس پر عطر چھڑکتے دیکھنا

نسبت محمدیﷺ سے فیض حاصل ہونے کی خوشخبری ہے

* حی علی الصلوٰۃ پر لڑکی کا تڑپ کر چارپائی سے نیچے گرنا اور آسیب کا سلام کر کے چلے جانا

آدھی سیسی درد کے دوران ایک خاص قسم کی رطوبت کا دل پر اثر انداز ہونے کی علامت ہے

* حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کی زیارت کرنا

بہت بڑی سعادت ہے

* حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا کچھ ارشاد فرمانا

اس بات کی نشاندہی ہے کہ کوشش میں مزید وقت لگایا جائے

* حسین و جمیل سانپ کا گھر میں آنا اور اس کا تعاقب کرنا، دوسرے سانپ کا آ کر ڈس لینا

دو آدمی سبز باغ دکھا کر کسی معاملے میں کوئی اہم وعدہ لینا چاہتے ہیں

* حلقوں میں اللہ تعالیٰ کا اسم پاک لکھا ہوا دیکھنا

دنیاوی مقاصد کے حصول کے لئے کوئی وظیفہ پڑھا گیا ہے، اللہ سے مدد مانگنا اچھی بات ہے لیکن عملی جدوجہد بھی ضروری ہے

* حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا روضۂ اطہر دیکھنا

عبادت میں بے قاعدگی کی وجہ سے طبیعت میں تکدر ہے

 حاجیوں کو ریل اور جہاز سے بھیجنے کی ڈیوٹی کرنا، بزرگ کا کہنا کہ تم بہت اچھا کام کر رہے ہو

کسی معذور اور ضرورت مند کی مدد کرنے کی طرف اشارہ ہے جس سے اللہ تعالیٰ آپ کے بچے کو صحت عطا فرمائیں گے

* حوض میں رنگین مچھلیاں دیکھنا

وقت ضائع کرنے کی علامت ہے

حد بندی کرنا

محدود شعور کی علامت ہے

* حقہ پینا

خون میں سمیت شامل ہونے کی طرف اشارہ ہے

* حرا دیکھنا

رسول اللہﷺ کی سنت پر عمل کرنے کی توفیق ملے گی

* خود کو پانچ سال کی بچی دیکھنا

شعور میں ابھی ناپختگی کی علامت ہے

* خالی مکان میں داخل ہونا

غلط طرز فکر کی طرف اشارہ ہے

* خلاء میں پرواز کرتے ہوئے لطف اندوز ہونا

صاحب خواب جلد بازی کے عادی ہیں، جلدی کا کام شیطان کا کام ہے

* خوبصورت پرندے کا گود میں آنا

نیک اولاد، صاحب کمال اولاد کی علامت ہے

* خلاء میں سانپ کا تعاقب کرنا

قوت فیصلہ نہیں ہے

* خود کو پہاڑ پر دیکھنا

عملی زندگی میں جدوجہد اور کوشش کی طرف اشارہ ہے، اللہ تعالیٰ کسی کی محنت ضائع نہیں کرتے

* خون میں لتھڑی لاشیں دیکھنا

آنتوں کے مرض میں مبتلا ہونے کی علامت ہے

* خود کو سیڑھیاں چڑھتے اترتے دیکھنا

طوبت فاسد کی علامت ہے

* خود کو تیز دھار چھری سے لوگوں کے پیٹ پھاڑتے دیکھنا اور لوگوں کا بغیر مزاحمت کے گردنیں کٹوانا، خواب میں خواب دیکھنا

تنقید، تبصرہ اور غیبت کا پہلو نمایاں ہے، خاندان والے متاثر ہیں، معاشی اعتبار سے حق تلفی ہونا اور خیال کرنا کہ فلاں اشخاص حال نہ ہوتے تو ترقی کے امکانات روشن تھے

* بیدار ہونے کی کوشش میں آنکھیں نہ کھلنے پر آیت الکرسی پڑھنا اور چارپائی اور بستر کے درمیان آگ کے شعلے بلند ہونا
خون گاڑھا ہو گیا ہے جس سے کئی بیماریاں وقتاً فوقتاً ہوئیں جس کا شافی علاج نہیں کیا گیا، نہ ہی خون کے مرض کی طرف توجہ دی گئی، خواب خون کے زیادہ کمزور ہونے کی نشاندہی کرتا ہے جو امراض کی آماجگاہ بن گیا ہے

* خوفزدہ ہو کر بھاگ آنا

احساس کمتری میں مبتلا ہونے کی علامت ہے

* خود کو محراب میں بیٹھے دیکھنا

تساہل پسندی کی علامت ہے

* خضر صورت باریش بزرگ کو دیکھنا

طرز فکر کو درست کرنے کی طرف متوجہ ہونے کی علامت ہے

* خود کو خون میں لت پت دیکھنا

غلط روش اپنانے کی کوشش کا تمثل ہے

* خواب میں رونا

خوش آئند مستقبل کا پیش خیمہ ہے

* خود کو بہت بڑے میدان میں دیکھنا

مقصد کی نشاندہی ہے

* خوبصورت جھولے پر لال رنگ کی چادر پر کچھ لکھا دیکھنا

نماز اور عبادات میں کوتاہی کی طرف اشارہ ہے

* دیوار کی پشت سے حضورﷺ کا فرمانا، ابو تمامہ، ابو تمامہ

توبہ استغفار کرنی چاہئے

* دوست سے ریلوے لائن پر ملنا اور بغل گیر ہونا

لوگوں کے تعاون کی نشاندہی ہے

* دوڑ میں دوست سے ڈھائی ہاتھ آگے نکل جانا

پہلے صاحب خواب اور ان کے ڈھائی سال کے بعد دوست کا انتقال ہونے کی طرف اشارہ ہے، واللہ عالم بالصواب

* دودھ کا پیالہ پینے سے ناخنوں پر اثر ہونا

علم حاصل ہونے کی علامت ہے

* دیندار اور فرمانبردار بیٹے کی بشارت سننا اور آسمان سے تیز چمکتی ہوئی بجلی کا بل کھاتے ہوئے پیٹ میں داخل ہونا

دین دار بیٹا پیدا ہونے کی علامت ہے

* دل میں وسوسہ آنا کہ میری ایسی قسمت کہاں کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کو دیکھوں

طرز فکر میں شک و وسوسہ ہے

* دوستوں کو زد و کوب کرنا اور سفید گھوڑے پر ان کا تعاقب کر کے پکڑ لینا

شیز و فیرینیا کی علامت ہے

* دوست کے ہاتھوں سے چاقو چھین لینا

ذہنی الجھن پر قابو پایا جا سکتا ہے

* دھماکے کی آواز سن کر بستی سے باہر جانا اور پرندوں کا غول اپنی طرف آتے دیکھ کر خوفزدہ ہونا

حبس ریاح کے مرض کی علامت ہے، علاج نہیں ہوا تو ہائی بلڈ پریشر ہو سکتا ہے

* درخت کٹتے دیکھنا

دماغ میں رطوبت کی وجہ سے بار بار درد ہونے کی علامت ہے

* دوست کا سانپ کو ہلاک کرکے تمام سانپوں کو مارنے کی ذمہ داری لینا

چڑچڑاپن، غصہ، انتہا پسندی اور سخت گیری کے تمثلات ہیں

* دادا کا پیشانی پر ہاتھ پھیرنا

وہم کی علامت ہے

* دنبہ کے برابر گائے دیکھنا

جسم میں فاسد رطوبت بنتی ہے

* دیوار پر چڑھ کر کھڑے ہونے کی کوشش کرنا

صحیح طرح محنت کی گئی تو امتحان میں ڈویژن مل جائے گی

* دستک دینے پر لڑکی کا دروازہ کھولنا

مشن پر کامیابی ہو گی

* دوست کا شراب دینا

اتی منفعت کے لئے بلیک میل کرنے کی علامت ہے

* دو سیڑھیوں کا موجود ہونا

دو راستے ہونے کی علامت ہے جس میں سے ایک کو ایک راستہ اختیار کرنا ہو گا

* دوست کے مرشد کا دوست کے منہ میں چمچے سے کچھ ڈالنا

ود انحصاری کی ترغیب ہے، عملی زندگی میں کسی کا سہارا تلاش نہ کریں، اللہ تعالیٰ اور اپنی کوششوں پر اعتماد رکھیں

* لوگوں کی موجودگی میں قبر میں لیٹنا

فلم بینی میں دلچسپی اور وقت کے ضیاع طرف اشارہ ہے

* دیوانہ کو دیکھنا

مستقبل کے ارادے میں غلط اقدام سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ یہ عمل دیوانے کی بڑ سے زیادہ اہمیت نہیں رکھتا

* دوست کی تلاش میں گھومنا

جدوجہد جاری رکھنے کی علامت ہے

* دیوار کی منڈیر پر بچی کا نظر آنا

زائد اخراجات کے لئے قرض لینے کی طرف اشارہ ہے

* دوست کو شدت جذبات سے گلے لگا کر پھوٹ پھوٹ کر رونا

طبیعت میں اتنی سکت ہے کہ ولولہ انگیز زندگی اپنائی جا سکتی ہے

* دلدل اور کیچڑ دیکھنا

وسائل میں کوتاہی کا مظاہرہ ہے

* دیہات میں گھومنا

ماضی میں کوئی قیمتی چیز ضائع ہو گئی ہے

* دو لڑکیوں کو دیکھنا، ایک لڑکی کے ہاتھ سے پانی سے بھری بالٹی لے کر کہنا کہ میں نے دودھ کی بالٹی لی ہے

ایسے تصورات جو باہر جانے کی صورت میں ذہن میں آتے ہیں

* دیوار کی آڑ میں چھپنا

حالات سازگار نہ ہونے کی وجہ سے عزائم کے پورے نہ ہونے کی علامت ہے

* درہ اور بے آب و گیاہ میدان دیکھنا

پیچیدگیوں، مایوسیوں اور پریشانیوں کی نشاندہی ہے

* دوست کی بہن کا نو تعمیر مکان تک لے جانے کے لئے رہنمائی کرنا

پاکیزہ جذبات کی علام تہے

* دل میں آسمانی مینار اور وضو کرنے کا خیال کرنا

پاکیزہ جذبات کی علامت ہے

* دراڑیں دیکھنا

عقائد صحیح نہ ہونے کی علامت ہے

* دکان سے باہر نکلے ہوئے تختہ پر کھڑے ہونا

آپ کی ذات اعزاء اور اقرباء کے لئے باعث تسکین ہو گی

* درخت اکھاڑ پھینکنا

بنے ہوئے اور جمے ہوئے کام بگڑنے کی دلیل ہے

* در اقدس سے باہر چپل کا نہ ملنا

کوتاہیاں سرزد ہوئی ہیں، ان کوتاہیوں کو ختم کر کے ہم اپنے آقاﷺ کے دربار تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں

* ڈبے میں سے مٹھائی کے بجائے ساڑھی نکلنا

نامناسب اور غیر محتاط رویے کی علامت ہے

* زمیں کھودنے پر گڑیا برآمد ہونا اور اس کے ٹکڑے کر دینا

خون کے اندر نمک کی مقدار زیادہ ہونے کی علامت ہے، ہائی بلڈ پریشر ہو سکتا ہے

* زمیں کا پیر پکڑنا اور کسی آدمی کا جسم میں چاقو گھونپ دینا

خون میں ملیریا کا اثر باقی ہے

* زعفران اور سرمہ دیکھنا

ایک دوسرے کے جذبات اور احساسات کا خیال رکھنے کی طرف توجہ دلائی گئی ہے

* زمین پر جاسوس کا اترنا

نامناسب آرزو تقاضہ بن گئی ہے

* زمین سے چائے کا چشمہ ابلنا

گیس کا مرض لاحق ہونے کی علامت ہے

* زلزلہ سے عمارت گر جانا

جس مقصد کے لئے دوست نوازی کی گئی وہ مقصد پورا نہیں ہو گا اور دوستی ٹوٹ جائے گی

* ریتیلے میدان میں ہاکی کھیلنا

کاروبار میں حریف پیچھے لگے ہوئے ہیں مگر وہ کامیاب نہیں ہونگے

* ریتیلی زمین کو ناہموار دیکھنا

جسمانی کمزوری کے تمثلات ہیں

* راستہ نہ ہونے کی وجہ سے خود کو ہوا میں اڑتا دیکھنا

بیماری کی علامت ہے، بلڈ پریشر دیکھتے رہنا چاہئے

* رسیوں کی سیڑھی جس کو ایک لڑکے نے پکڑ رکھا ہے

وہ راستہ جس پر چل کر دوسروں کے رحم و کرم کے محتاج رہیں گے

* روشنیاں دیکھ کر سوچنا کہ اس قسم کی روشنی میں نے زندگی میں نہیں دیکھی

مایوسی اور پریشان خیالی کی طر اشارہ ہے

* راستہ بھٹک جانا

تساہل پسندی اور بے تدبیری سے اکتا کر مایوس ہونے کی علامت ہے

* ریگستان کے سفید ذرات کا چاندی کا فرش معلوم ہونا

اچھی امیدوں کے تمثلات ہیں

* ریل کی پٹڑی کے درمیان بچے کا بیٹھ جانا

سفر کے درمیان دشواری پیش آئے گی

* ریگستان کا نقشوں سے بٹا ہوا ہونا

وسائل میں اور زیادہ کمی ہونے کے امکانات ہیں

* راجہ کو بیمار دیکھنا

شعوری احساسات کے خاکے ہیں

* ریل کی پٹڑی پر بچے کو بھاگتے ہوئے دیکھنا

اللہ خیر، کسی حادثے سے متعلق خواب ہے

* رسی کو بل دینا

خاندانی روایات کو بہت زیادہ اہمیت دینے کی علامت ہے

* سیلاب میں مسجد کا ڈوب جانا

دوسروں کا برا چاہنے کے لئے وظیفہ پڑھنے کی علامت ہے

* سرہانے کی طرف قرآن پاک پڑھنا

خوشی اور نیکی کی علامت ہے

* سانپ کو مار کر جلا دینا اور عورت کا کہنا کہ سانپ سونا بن گیا

کسی سے دشمنی کر کے اس کو نقصان پہنچا کر فائدہ اٹھانے کی علامت ہے

* سرخ رنگ پتھر کے قلعے میں تین دروازے دیکھنا

خون میں چکنائی بڑھنے کی وجہ سے جگر میں کمزوری پیدا ہو گئی ہے

* سات موٹی گائیوں کا سات دبلی گائیں کو کھانا

سات برس خوب کھیتی باڑی ہو گی اور سات برس میں غلے کی فراوانی ہو گی

* سات بالیں ہری اور سات سوکھی دیکھنا

سات سال سخت قحط پڑ جائے گا اور ان سات برسوں میں غلہ کام آئے گا جو محفوظ کر لیا گیا ہے

* سورۃ رحمٰن کا پہلا لفظ پڑھتے ہی روشن ستارہ چمکتا دیکھنا

پاکیزہ اور نور سے منور روح ہونے کی بشارت ہے

* ساتویں آسمان پر جانا، سفید روشنی دیکھنا اور اللہ کی آواز سننا

قرآن کریم کے معنی پر تفکر کرنے کی علامت ہے

* سفید روشنی کے بنے ہوئے دائروں میں گلابی اور بینگنی رنگ کے جلتے ہوئے چراغ دیکھنا

روحانی صلاحیتوں کی نشاندہی ہے

* سانپ نکل آنے کا خوف محسوس ہونا

آنتوں کے مرض کی نشاندہی ہے

* سیڑھیوں پر بیٹھ کر پڑھانا اور بھڑوں کا کاٹنا

امراض شکم اور امراض صدر کی علامت ہے

* سینہ پر سوار سایہ کی گرفت سے آزاد ہونے کی کوشش کرنا

پرانے قبض کی علامت ہے

* سانپ مار کر پھینک دینا

معمولی علاج سے مرض ختم ہو سکتا ہے

* ساس کے سفر پر جانے کے لئے چار پراٹھے پکانا

کوئی رشتہ دار پردیس میں بیمار ہے

* سرخ گلاب کے لدے پودے دیکھنا

بے غرض خدمت خلق کی بشارت ہے

* ستاروں کی جھرمٹ میں چمکتا ہوا چاند دیکھنا

باتیں بہت کام صفر

* سبزہ پر کچھ آدمیوں کو بیٹھے دیکھنا

زمین خریدنے کی خواہش ہے

* سوتیلی ماں کو دیکھنا

وہ راستہ جس کو اختیار کرکے دوسروں کے رحم و کرم سے نجات حاصل کر سکتے ہیں

* سیڑھیوں سے نیچے اترنا

اوپر سے نیچے اترنا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ احتیاط کر کے نقصان سے محفوظ رہ سکتے ہیں

* سفید رنگ کے کاغذ میں لپٹی ہوئی مزیدار ٹافی کھانا

بہتری کی صورتیں نکلیں گی

* سبز رنگ کا چوغہ پہنے خضر صورت بزرگ دیکھنا

ادھورا وظیفہ پڑھنے کی علامت ہے

* سیاہ بچھڑے کے حملے کو ناکام بنا کر فصیل سے گرا دینا

اختلافات رفتہ رفتہ ختم ہو جائیں گے اور معاشی حالات بہتر ہو جائیں گے

* سانپ کا کسی چیز کو گھیرے رہنا

کنبہ میں انتشار اور اختلافات کی دلیل ہے

* سانپ کا خشک ہو کر ہڈیوں میں بدل جانا اور سفید چیز کا خرگوش کی شکل میں بدلنا

صاحب خواب کی رائے اکثر غلط ہونے اور اہل خانہ کی رائے اکثر صحیح ہونے کی طرف اشارہ ہے

* ستونوں پر چھت دیکھنا

ترقی کے لئے جو ذرائع تلاش کیے جا رہے ہیں ان میں کامیابی کی توقع نہیں ہے

* سورۃ توبہ، سورۃ کوثر اور استغفار کرنے کی تلقین کرنا

ان سورتوں کے پڑھنے سے پریشانی دور ہو سکتی ہے

* سگے چچا کے ساتھ منگنی میں عروسی جوڑا پہننا اور تفریح کے لئے جانا

خیالات کے بے راہ روی اور غلط قدم اٹھ جانے کا امکان

* سینے میں آگ بھڑکنا

طرز عمل سے شدید تکلیف پہنچنے کا خاکہ ہے، مندمل نہ ہونے والے زخم لگنے کی علامت ہے

* سیاہ بلی کی طرح دو جانور دیکھنا

دو اہم خواہشات کا تمثل ہے

* سوتیلی ماں کی مار کی وجہ سے گھر نہ جانا

خوف کی طرف اشارہ ہے

* سر راہ عبادت گاہوں کو دیکھنا

اللہ تعالیٰ کی طرف سے توفیق ملے گی

* سہیلی اور رشتے کے بھائی کو سہرا باندھے دیکھنا

رشتہ تکمیل کو پہنچ جائے گا

* سہیلی سے گلے مل کر رونا

تعلقات میں کشیدگی کا سبب آپ کی ذات ہے

* سرسبز و شاداب چمن اور بارش دیکھنا

خوش آئندہ مستقبل کا تمثل ہے

* ساس بہو کا مکالمہ اور بہو کی بدتہذیبی کو محسوس کرنا

پریشان حالی کا مظہر ہے

* سانپ سے نظر ملانے پر بے خودی طاری ہونا اور سانپ کا ڈس لینا

کوشش میں ناکام ہونے کی علامت ہے

* سڑک میں گڑھے دیکھنا

کوتاہیوں کی دلیل ہے

* شکستہ مکانات دیکھنا، سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے مبارک نام کو روشن دیکھنا

درود شریف پڑھنے میں جتنا ادب اور احتیاط ضروری ہے وہ پوری نہیں ہوتی، درود شریف پڑھتے وقت جگہ صاف ستھری ہونی

چاہئے، وضو کر کے یا غسل کے بعد نہایت اچھی خوشبو لگانی چاہئے، بہتر ہے کہ درود شریف رات کے وقت پڑھا جائے

* شہد کی مکھی کی ملکہ کو دیکھنا

Topics


Aap ke khwab aur unki tabeer jild 01

خواجہ شمس الدین عظیمی

آسمانی کتابوں میں بتایا گیا ہے کہ:

خواب مستقبل کی نشاندہی کرتے ہیں۔

عام آدمی بھی مستقبل کے آئینہ دار خواب دیکھتا ہے۔



 

 

  

 

انتساب


حضرت یوسف علیہ السلام کے نام جنہوں نے خواب سن کر مستقبل میں پیش آنے والے چودہ سال کے  حالات کی نشاندہی کی

اور

جن کے لئے اللہ نے فرمایا:

اسی طرح ہم نے یوسف کو اس ملک میں سلطنت عطا فرمائی اور اس کو خواب کی تعبیر کا علم سکھایا۔