Topics

خواب کیوں نظر نہیں آتے؟


خواب نظر نہ آنے کی وجہ حافظہ کی کمزوری ہے۔ جس دور میں رجحانات اعتدال کی حد سے بڑھ جاتے ہیں تو خیالات کے بار سے دماغ پر اس قدر تھکن ہوتی ہے کہ اُمّ الدماغ میں کمزوری آ جاتی ہے۔ اُمّ الدماغ ذہنی فکر و فہم کا مرکز ہے۔ زیادہ بار پڑنے سے دماغ کے ریشے پٹھے اور باریک نسیں جو حافظہ سے متعلق زیادہ اہمیت رکھتی ہیں کارکردگی میں کوتاہی کرنے لگتی ہیں۔ انسان خواب ضرور دیکھتا ہے البتہ کمزور حافظہ خواب کو بھلا دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ زندگی میں کبھی خواب نظر نہ آنا بیماری کی علامت ہے۔


Topics


Aap ke khwab aur unki tabeer jild 01

خواجہ شمس الدین عظیمی

آسمانی کتابوں میں بتایا گیا ہے کہ:

خواب مستقبل کی نشاندہی کرتے ہیں۔

عام آدمی بھی مستقبل کے آئینہ دار خواب دیکھتا ہے۔



 

 

  

 

انتساب


حضرت یوسف علیہ السلام کے نام جنہوں نے خواب سن کر مستقبل میں پیش آنے والے چودہ سال کے  حالات کی نشاندہی کی

اور

جن کے لئے اللہ نے فرمایا:

اسی طرح ہم نے یوسف کو اس ملک میں سلطنت عطا فرمائی اور اس کو خواب کی تعبیر کا علم سکھایا۔