Topics

اولاد کی خوش خبری:


کراچی سے شاہد صاحب نے اپنا خواب یوں لکھا ہے:

میں نے دیکھا کہ میں اپنی بیوی کے پاس بیٹھا ہوں، کچھ فاصلے پر ایک عورت بیٹھی توے پر گھی پگھلا رہی ہے۔ میں اس عورت کے پاس گیا اور ڈرتے ڈرتے گلاب کا پھول اسے پیش کیا۔ عورت نے مسکرا کر اسے قبول کیا اور میں نے گلاب کا پھول توے پر موجود گھی میں ڈال دیا۔

تعبیر: ’’دونوں عورتوں کے چہرے بیوی ہی کے دو چہرے ہیں۔ کسی دوسری عورت کا چہرہ نہیں ہے۔ گلاب کی پیشکش پر اظہار خوشی اولادِ نرینہ کی خوش خبری ہے۔‘‘

Topics


Aap ke khwab aur unki tabeer jild 01

خواجہ شمس الدین عظیمی

آسمانی کتابوں میں بتایا گیا ہے کہ:

خواب مستقبل کی نشاندہی کرتے ہیں۔

عام آدمی بھی مستقبل کے آئینہ دار خواب دیکھتا ہے۔



 

 

  

 

انتساب


حضرت یوسف علیہ السلام کے نام جنہوں نے خواب سن کر مستقبل میں پیش آنے والے چودہ سال کے  حالات کی نشاندہی کی

اور

جن کے لئے اللہ نے فرمایا:

اسی طرح ہم نے یوسف کو اس ملک میں سلطنت عطا فرمائی اور اس کو خواب کی تعبیر کا علم سکھایا۔