Topics
احساس کمتری ایک ایسا جذبہ ہے جس میں آدمی بات بے بات رنج و غم میں مبتلا رہتا ہے اور معمولی سے معمولی بات کو اپنے لئے پریشانی بنا کر افسردہ دل ہو جاتا ہے۔ اور یہ بات اس وقت پیدا ہوتی ہے جب آدمی کے اندر قوت ارادی کمزور ہو جاتی ہے۔ کمزور قوت ارادی کی وجہ سے بنے بنائے کام بگڑ جاتے ہیں۔ بار بار ایسا ہونے سے آدمی احساس کمتری میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ یَا اَللہ پڑھنے سے قوت ارادی میں اضافہ ہوتا ہے۔ غیر مستقل مزاجی دُور ہو جاتی ہے اور بگڑے ہوئے حالات درست ہو جاتے ہیں۔
سینہ اور پسلیوں میں درد ہو تو درد کی جگہ سات مرتبہ یَا اَللہ ُانگشتِ شہادت سے مریض کے سینے پر لکھیں۔ درد سے نجات مل جائے گی۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
اُن خواتین کے نام جو بیسویں صدی کی آخری دہائی