Topics
یا قوت کی حرکت کو ذہن میں دہرا کر جو
تصرف کرنا ہو ، آنکھیں بند کر کے تصویر میں شکل اپنے سامنے لے آئیں مثلا کوئی
شخص خوف زدہ ہے اور آپ اس کے اندر سے ڈر اور خوف نکالنا چاہتے ہیں ، اس کے لئے سمجھنا ضروری ہے کہ یہ انسان سب سے زیادہ کس چیزسےڈرسکتا
ہے ۔جب ایک آدمی کے لئے یہ طے ہوجائے کہ
وہ سب زیادہ شیر سے ڈرتا ہے، ایسی صورت میں
تصرف کا طریقہ یہ ہوگا کہ آنکھیں بند کر
کے حیوانات سے متعلق تخلیقی حرکت یا فارمولے
کو ذہن میں دہرائیے۔ اس شخص کو جس کے اندر سے آپ خوف
نکالنا چاہتے ہیں اپنے سامنے لے آئیے ۔ اور اپنے ذہن کو پوری طرح یکسوکر کے حرکت یاقوت
دے کر یہ ارادہ کریں کہ "آدمی شیر کے اوپربیٹھا ہوا ہے، خوف زدگی کے آثار نہیں
ہیں۔" دوسرے دن یہ ارادہ کریں کہ" آدمی شیر کے ساتھ کھیل رہا ہے۔" تیسرے دن ذہن کی حرکت یہ ہونی چاہئے کہ" آدمی
شیر سے مانوس ہے ۔" ذہن کی حرکت کے
ساتھ آپ یہ مشاہدہ کریں کہ آدمی شیر کے اوپرسوار
ہے ، آدمی شیر کے ساتھ کھیل رہا ہے ، آدمی شیر کے ساتھ مانوس ہے۔ اب اس شخص کے
اندر سے جو ڈر اور خوف کا مریض ہے ڈراورخوف نکل جائے گا۔