Topics
اگر کوئی ناراض ہوکر ، دماغی فتورکی بناپر یا اغوا ہو کر گھرسے غائب ہو جائے
تو مذکورہ بالا حرکت یا قوت ذہن میں دہراکر اس طرح تصرف کریں ۔۔"(نام) .... گھرمیں نہیں ہے ۔۔۔ گھرمیں
ہے ۔" جیسے ہی جملہ" گھرمیں ہے "ذہن
سے ادا ہو، بغیر کسی وقفے کے اپنے اندر یہ دیکھیں کہ (نام) ۔۔۔۔گھر
میں موجود ہے اور چل پھر رہا ہے ۔
مذکورہ بالا طریقے
پرعمل کر کے اس طرح تصرف کریں :
"میں ملازم نہیں۔۔ میں ملازم ہوں۔"
جس وقت یہ کہیں کہ میں ملازم ہوں ،اپنے
اندر یہ د یکھیں کہ ایک دفترہے اس میں بہت سے آدمی کام کر رہے میں میز کرسی پر
بیٹھا کر کام کر رہا ہوں ۔
" میری ترقی نہیں۔۔۔ میری ترقی
ہوگئی" جیسے ہی یہ الفاظ" میری
ترقی ہوگئی " ذہن سے ادا ہوں اپنے
اندر دیکھیں کہ میں بحیثیت افسر کے دفتر بیٹھا ہوں ،احکامات دے رہا ہوں اور ان پر
عمل ہو رہا ہے۔