Topics

استرخاء

 

جب نظر میں اتنی استعداد پیدا ہو جائے کہ ارادے کے تحت اندر مشاہدہ کرنے لگے ، مراقبہ میں کھلی آنکھوں، چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھے  یہ دیکھیں اور محسوس کریں کہ  ہر طرف نیلی روشنی ہے اور نیلی روشنی میرے اندر جذب ہورہی ہے ، چند روزہ مشق کے بعد آپ دیکھیں گے کہ آپ کو ہر چیز نیلی روشنی میں ڈوبی ہوئی نظر آرہی ہے اور جب آپ د یکھیں کہ آپ خود بھی نیلی روشنی بن گئے ہیں تویہ مشق مکمل ہو جائے گی۔

مراقبہ میں چلتے پھرتے ، اٹھتے بیٹھتے، کھلی اور بند آنکھوں سے سفید روشنی کی بارش اس طرح برستےدیکھیں جیسےہم بارش کو دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں۔ تصور یہ ہوناچاہئے کہ ہمارے اوپر سفید روشنی کی بارش ہورہی ہے۔ کم وبیش ایک ماہ کے اندر آپ د یکھیں گے کہ آپ کے اوپرسفید روشنی کی بارش برس رہی ہے ۔ آپ باقاعدہ بوندوں کی لطافت محسوس کریں گے۔ جب یہ صورت واقع ہو جائے تویہ مشق مکمل ہو جائے گی ۔

 پانچویں مہینے مراقبہ میں اٹھتے بیٹھتے ،بند اور کھلی آنکھوں سے چلتے پھرتے محسوس کریں کہ میں اور ساری دنیاگول کمرہ میں بند ہیں جس میں سے ہر آن نور کی شعائیں اورلہریں نکلتی رہتی ہیں  اور اپنے اندر نورکی شعاعیں جذب ہوتے دیکھیں یعنی یہ  محسوس کریں کہ نورکی شعاعیں میرے اندر جذب ہورہی ہیں تویہ مشق مکمل ہو جاتی ہے۔

چھٹے مہینے مشق کریں کہ مرکری روشنیاں دماغ میں جمع ہوری ہیں۔

ساتویں مہینے ان چاروں مشقوں کو ایک ساتھ دوہرائیں اور ایک مہینے تک مسلسل دہراتےر ہیں۔ یاد رکھیئے ان مشقوں کے ساتھ سانس کی مشق ،موم بتی کے شعلے پرنظر جمانے کی مشق اور مراقبہ بدستور جاری رہے گا۔

سات ماہ کے اس عمل کے بعد آپ کے اندراتنی سکت اور قوت پیدا ہو جائے گی کہ ایک سیکنڈ کے وقفے میں کسی بھی شے کی تصویراپنے اندر دیکھ لیں۔ اس شےسے  متعلق حرکت (طلسم) ، ذہن میں دوہراکر  اس میں اپنی مرضی کے مطابق تصرف کریں۔


NEERANJAT BKLET

خواجۃ شمس الدين عظيمي