Topics
حیوانات سے متعلق حرکت کو ذہن میں دہرا کراپنے
اندریہ دیکھے کہ آسیب زدہ شخص آپ کے اندر بیٹھا ہوا ہے اور اس کے اوپر آسیب کا اثر
ہے۔آسیب زدہ شخص کو حکم دیجئے" اب تم بالکل صحت مند ہو اور تمہارے اوپرکسی
قسم کاکوئی اثرنہیں ہے۔" پھر دیکھے یہ شخص بالکل صحت مند ہے، خوش وخرم زندگی گزار
رہا ہے حسب معمول چل پھر رہا ہے۔
نیر نجات کے مطابق کائنات میں ہر موجود شے شکل وصورت رکھتی
ہے۔ ہرخیال، ہرتصور ، ہرحرکت اور ہر بیماری تصویری خدوخال کے ساتھ قائم ہے ۔ اس
قانون کے تحت بیماریوں کوختم کرنے کا یہی طریقہ ہے کوئی بھی تصرف کرنے والا اپنے
اندر بیماری کی تصویر دیکھ کراس کوختم کر دے اور بیماری کی جگہ صحت کی تصویر بیمار
کے اندر بنادے۔ امراض اور بیماریوں کو ختم
کرنے کے لئے اس طرح تصرف کیا جاتا ہے کہ مریض کی تصویراپنے اندر بناکر ساتھ ہی مریض
کے ساتھ لپٹی ہوئی بیماری کی تصویربھی دیکھی جائے ۔ جیسے ہی مریض اور بیماری کی
تصویر سامنے آجائے حیوانات سے متعلق حرکت ذہن میں دہرا کر فیصلہ کر دیں کہ بیماری ختم ہوگئی اور پھر مریض کو دیکھئے کہ وہ صحت مند، توانا اور تندرست ہے اورمعمول کے مطابق
زندگی گزار رہا ہے۔ بہت توجہ طلب بات یہ ہے کہ ذہن کی ہرحرکت یکسوئی کے ساتھ پندرہ
سیکنڈ تک نقطہ پرمرکوز رہے ورنہ عمل در آمدمیں خلل واقع ہو جائے گا۔