Topics

”۸“ نمبر عدد کی خصوصیات


                      یہ زحل سے ،تعلق ہے۔ فلسفیانہ خیالات ، صحت کا دلدادہ اور عزت و جاہ چاہتا ہے۔ اس کا تعلق مایوسی سے ہے اور یہ اپنی رائے کا اظہار نہیں کر سکتا۔ اس کو ہر وقت کوئی نہ کوئی خطرہ رہتا ہے۔

تعمیری اوصاف

                      اعتبار ، خود اعتمادی، صبر ، محنت ، خاموشی سے رہنا، دولت کی پرواہ نہ کرنا۔

 تخریبی اوصاف

                      تنہائی پسند ، نااُمید، تقدیر پرستی، مادہ پرستی۔

چال چلن

                      یہ عقلمند اور قابلِ عزت لوگ ہوتے ہیں ۔ ہمدرد مخلص ، مفکرانہ ذہنیت اور بردبارانہ صلاحیتوں سے زندگی کے عذاب کو سنجیدگی سے جذب کر لیتے ہیں۔ یہ زیادہ تر اپنی  بہ نسبت دوسروں کی بھلائی اور خوشی کو ترجیح دیتے ہیں۔ مرنے کے بعد شہرت پاتے ہیں۔

شخصیت

                      یہ لوگ لڑائی جھگڑے میں کم پڑتے ہیں۔ کم اولاد چاہتے ہیں۔ جل غصہ میں آجاتے ہیں۔ مضطرب فطرت کے بھی شکار ہوتے ہیں۔ روزانہ نئی نئی تحقیقات کرتے ہیں ۔ سکون پذیر سے نا آشنا ہوتے ہیں۔

 موافق پیشہ

                      ان میں دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ ہوتا ہے۔ اس لیے ٹیچر ، ڈاکٹر ، فلاسفی ، شاعر، اچھے بن سکتے ہیں۔

 مالی حالت

                      ان کی مالی حالت درمیانی ہوتی ہے۔ دولت کے حصول کے لیے کئی پاپڑ ایک ساتھ نہیں بیلتے۔

 نکات

                      کسی بھی ماہ کی ۲۶،۱۷،۸ تاریخیں ان کے لیے اہم ہیں۔ سیاہ ہیرا مفید پتھر ہے۔

                      یہ عدد مذکر ، دن بدھ ، اطراف شمال مشرقی کونہ، مالک فلک (خالی) نحس و نیک ، نحس اکبر،پتھر سیاہ نیلم،موتی یا ہیرا، ذائقہ بدمزہ،دھات نکل ،  حالت جلالی عنصر اعداد خاکی ، آسمان ششم ، رنگ قرمزی، گلابی ،سیارہ راس (زحل) سے تعلق رکھتا ہے۔

قرآن مجید اور ۸ کا عدد

                      قرآن مجید میں ط مفرد                                    ۸

                      قرآن مجید میں ذ مفرد                                    ۸

                      قرآن مجید میں ہ مفرد                    ۸

                      قرآن مجید میں مدنی سورتیں  مفرد                     ۸

                      قرآن مجید میں صالحؑ کا نام مفرد                        ۸

                      قرآن مجید میں سلیمان ؑ  کا نام مفرد                      ۸

”۸“ عدد کا زائچہ

(برج جدی ستارہ زحل)

                      جس شخص کے نام یا تاریخ پیدائش کا عدد ۸ ہو۔


خانہ نمبر (۱)       جدی:- کبھی غم ہوگا کبھی خوشی ملے گی۔

خانہ نمبر(۲)       دلو:-چالیس سال کے بعد قسمت میں ردو بدل واقع ہوگا۔

خانہ نمبر(۳)      حوت:-عزیز و اقارب عزت کریں گے۔

خانہ نمبر(۴)      حمل:-لڑائی جھگڑے کا خطرہ ہوگا۔

خانہ نمبر(۵)      ثور:-اولاد سے سکھ ملے۔ لڑکیاں زیادہ ہوں گی۔

خانہ نمبر(۶)       جوزا:- پریشانیاں کثرت سے ہوں گی۔

خانہ نمبر(۷)      سرطان:-لوگوں سے مفاد حاصل ہوگا۔

خانہ نمبر(۸)      اسد:-۴۰،۲۰،۵،۲  سال کی عمر میں اہم حادثے آئیں گے۔

خانہ نمبر(۹)       سنبلہ:-غیر ملکی سفر  در پیش آئے گا۔

خانہ نمبر(۱۰)     میزان:-والد سے مدد ملے گی۔ زندگی اچھی بسر ہوگی۔

خانہ نمبر(۱۱)      عقرب:- آمدنی میں نقصان ہوگا۔

خانہ نمبر(۱۲)     قوس:- تمام کام سر انجام ہوں گے۔ نہایت احسن طریقے سے مسائل کا حل ہو جائے گا۔


 


Ilmul Aadad

Yunus Arayeen


قرآن پاک  فرماتا ہے :- پاک اور اعلیٰ ہے وہ ذات جس نے معین مقداروں کے تحت تخلیق کی تعویذ کے اوپر لکھے ہوئے نقوش اور ہندسے بھی اس قانون کے پابند ہیں۔ ” علم لدنی “ میں یہ پڑھایا جاتا ہے کہ یہاں ہر چیز مثلت(TRIANGLE) اور دائرہ (CIRCLE) کے تانے بانے میں بنی ہوئی ہے۔ فرق یہ ہے کہ کسی نوع کے اوپر دائرہ غالب ہے۔ مثلث کا غلبہ ٹائم اسپیس (TIME SPACE ) کی تخلیق کرتا ہے اور جس نوع پر دائرہ غالب ہوتا ہے وہ مخلوق لطیف اور ماورائی کہلاتی ہے جو ہمیں نظر نہیں آتی ۔ جیسے جنات اور فرشتے۔    انسان چونکہ اشرف المخلوقات اور اللہ تعالیٰ کی تیسری صناعی ہے اس لئے وہ چاہے تو خود کو مثلث کے دباؤ سے آزاد کر کے دائرہ میں قدم رکھ سکتا ہے جیسے ہی دائرہ کے اندر قدم رکھ دیتا ہے اس کے اوپر جنات کی دنیا اور فرشتوں کا انکشاف ہو جاتا ہے۔یہی دائرہ اور مثلث تعویذ میں ہندسے بن کر عمل کرتے ہیں۔ جو نقطہ سے شروع ہو کر ۹ کے ہندسے پر ختم ہو جاتے ہیں۔ اب ہم مثلث دائرہ اور نقطہ کی تشریح کرتے ہیں۔