Topics

٣ نمبر عدد کی خصوصیات

اس عدد کا تعلق مشتری سے ہے اچھائی کا نشان ہے یہ عدد اعلیٰ اسپرٹ زندہ دلی ظرافت کا مظہر ہے جن لوگوں کے عدد میں یہ عدد غالب ہو وہ اپنے خیالات کے اظہار کی زبردست خواہش رکھتے ہیں۔ یہ عدد7 عدد کی خصوصیات کا مرکب بھی ہے۔ان لوگوں میں انتظامی واتباعی قابلیت نہیں ہوتی بلکہ اس کے حصول کے لئے خاص حکمت عملی کو کام میں لاتے ہیں ۔ یہ لوگ شریف النفس ہوتے ہیں۔

3 نمبرا عداد والے کچھ لوگ

۔۔۔ بڈھا ۔ محمد کلیم –عظمت علی- محمد ارشد –لیاقت علی 

تعمیری اوصاف

متانت-آزادی – اُمید و یقین ۔ منطقی – ہر دلعزیزی

تخریبی اوصاف

تکبر – غیر ذمہ داری- مکاری ۔نفس پرستی- مبالغہ آمیزی۔ یہ عدد ہر کام میں اچھائی کا پہلو  دیتا ہے۔ علماء – صلحا ء و فضلا اور مذہبی لوگوں کا نمبر ہے۔

 چال چلن

یہ خوشیوں اور غیر متنرلزل یقین کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کی زندگی کامقصد کسی چیز کی بنیادی خصوصیت  کا پتہ چلانا ہوتا ہے۔یہ  مطالعاتی حس اور تحریک باریک بینی کے مالک ہوتے ہیں۔ پریشانیوں اور اداسیوں میں گھرے رہتے ہیں دوسروں کو جلد متاثر کر لیتےہیں مگر خود متاثر ہونے کی علت سے نابلد ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ خود پسندی خود غرضی کا شدت سے شکار ہوتے ہیں۔ یہ اپنے ہی خیالات میں گھرے رہتے ہیں جس کی وجہ سے پریشانی رہتی ہے یہ اپنی خوشی کی خاطر کامیابی حاصل کرنے کے شدت سے متمنی ہوتے ہیں۔ نہایت شدو مد سے اس کوشش میں لگے رہتےہیں تا کہ اپنی تمناؤں کی بار آفرینی سے لطف اندوز ہوسکیں ان کی زندگی رومان پرور ماحول میں بسر ہوتی ہے یہ لوگ بیرونی ممالک کی اشیاء استعمال کرنا فخر سمجھتے ہیں، کاریں، کو ٹھیاں رکھنا  ان کی زندگی اورمہمان نوازی کا اہم حصہ ہوتی ہیں۔ اچھا لباس خوش خوراکی تخیلاتی لبادے ان کی زیست کو سرگرم رکھتے ہیں۔

فطرت

    مہمان نوازی کے لئے ہمیشہ کمر بستہ رہتے ہیں۔ یہ دوسروں کے رنج و غم کو بھلا سکتے ہیں لطیفہ گوئی ان کا خاصہ ہے سامعین کو احسن طریقے سے خوش کر سکتے ہیں۔ نمائش کے دلدادہ ہوتے ہیں روپیہ خرچ کرنے میں اعتدال سے کام نہیں لیتے روپیہ آسانی سے حاصل کر لیتے ہیں اور آسانی سے ہی خرچ کر دیتے ہیں۔حدِ اعتدال کا تعین نہ کر سکنے کی وجہ سے ہمیشہ تجاوز کا شکار رہتے ہیں۔ کسی کمینہ پن کی طرف مائل نہیں ہوتے کسی معاملے کی اہمیت کو کم کرنے کے بجائے زیادہ اہمیت دینے کے عادی ہوتے ہیں کسی معاملے کی تشہیر میں کوئی حرج نہیں سمجھتے۔ دوسروں کے خیالات کی پیروی کرنے سے اُن کو نفرت ہے بلا مقصد کوئی مصیبت سر پر مول نہیں لیتے۔ کسی پر انحصار کرنا یا کسی سے مدد لینا ذلیل فعل تصور کرتے ہیں۔

حربہ

    ان کے حربے بھی عجیب ہوتے ہیں موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے اگر نتیجہ خلافِ توقع آئے تو رنجیدہ نہیں ہوتے ۔ اپنی ناکامی کو دلیل کی کسوٹی پر پرکھنے کا اندازہ رکھتے ہیں ۔ راہ چلتے کھیل تماشے کی طرف متوجہ ہو کر ضروری کام کا نقصان کر لیتے ہیں مخالف سے نہایت خوش خلقی سے پیش آتے ہیں ان کی خاطر تواضع احسن طریقے سے کرتے ہیں اور کبھی کبھی اپنے حسنِ سلوک سے لوگوں کو اپنا مرید بنا لیتے ہیں۔

شخصیت

    یہ لوگ کافی حد تک ملنسار اور سماجی خیالات اور عادات کے مالک ہوتے ہیں۔ مہمان نواز کی حیثیت سے ہر جگہ مقبول ہوتے ہیں کیونکہ اپنے طرزِ کلام کی اثر انگیزی سے دوسروں کو فوراً اپنا بنا لیتے ہیں یہ دوسروں پر کبھی کبھی بھروسہ کر لیتے ہیں اور اپنا بوجھ دوسروں پر ڈال کر عار محسوس نہیں کرتے۔

    جب یہ تنہائی میں بے حد بوریت محسوس کرتے ہیں تو باغبانی کرنے سے یا گھوم پھر کر تسکین حاصل کر لیتے ہیں ان کے دوستوں کا حلقہ بہت وسیع ہوتا ہے۔

رومان

    فوراً محبت میں گرفتار ہونے والے ہوتے ہیں۔محبت میں دوسروں پر یہ ظاہر کرتے ہیں کہ محض نیک نامی کی وجہ سے ہاتھ روک لیا ہے مگر دل میں احساس شدت بہت تیز ہوتا ہے۔ یہ بلا وجہ لڑائی فساد پسند نہیں کرتے۔

زندگی کی مصروفیات

    ایسے لوگ زیادہ تر ادیب، فوٹو گرافر ، مجسٹریٹ، فلاسفر، ٹیچر، لیڈر، آرٹسٹ، ہدایت کار، لائبریرین ہوتے ہیں۔

 مالی حالت

    روپیہ ان کے لئے ہاتھ کا میل ہے۔ جو آنی جانی چیز ہے پارٹی وغیرہ میں تحفے دینا بے حد ضروری سمجھتے ہیں۔

 نکات

    ان لوگوں کے لئے ہر ماہ کی ۳-۱۲-۲۱-۳۰ تاریخیں مفید ہیں۔ منگل ، جمعرات، جمعہ مفید دن ہیں۔ ارغوانی رنگ اچھا لگتا ہے یاقوت پتھر مفید ہے۔

    یہ عدد مذکر ۔ دن منگل۔ سمت جنوب۔ مالک فلک۔ پنجم۔ نحس و نیک۔ اصغر پتھر یاقوت۔ ذائقہ نمکین۔دھات لوہا۔ حالت جلالی۔ عنصر اعداد آبی۔ آسمان اول ۔ رنگ ارغوانی۔ سیارہ مریخ سے تعلق رکھتا ہے۔

”۳“ عدد کا زائچہ

(برس قوس ستارہ مشتری)

جس شخص کے نام کا مفرد عدد یا تاریخ پیدائش کا مفرد عدد ”۳“ ہو۔

جن لوگوں کے نام یا تاریخ پیدائش کا مفرد”۴“  ہو۔

 

 خانہ نمبر (۱)     قوس:- نیک سیرت تحریر و تقریر کا ماہر خوش مزاج ہوگا۔

خانہ نمبر (۲)     جدی:- ضائع شدہ مالی دولت ہاتھ لگے گا۔

خانہ نمبر (۳)    دلو:-بھائی بہنوں سے خوشی نہ ہوگی بلکہ پریشانی ہوگی۔

خانہ نمبر (۴)     حوت:-والدہ سے سکھ ملے گا تمام کام سر انجام ہوں گے۔

خانہ نمبر (۵)    حمل:- اولاد میں لڑکیاں زیادہ ہوں گی۔ تمام کام اوسط درجے کے ہوں گے۔

خانہ نمبر (۶)     ثور:- مرض سے نجات ملے گی رشتہ داروں سے مفاد ملے گا۔

خانہ نمبر (۷)    جوزا:- ازدواجی زندگی بہتر ہوگی۔ شراکت سے فائدہ ہوگا۔

خانہ نمبر (۸)    سرطان:- ۴-۵-۷-۹ میں سال کی عمر میں احتیاط رکھیں حادثہ کا خطرہ ہے۔

خانہ نمبر (۹)     اسد:- سفر مشرق کی طرف ہوگا۔ کام اوسط درجے کے ہوں گے۔

خانہ نمبر (۱۰) سنبلہ:- ملازمت میں ترقی ہوگی والدہ سے خوشی ملے گی۔ اہلِ قلم لوگوں سے فائدہ ہوگا

خانہ نمبر(۱۱)    میزان:- امیدیں مکمل کامیابی سے ہمکنار ہوں گی۔

خنہ نمبر(۱۲)    عقرب:- اعلیٰ حکام سے خدشہ رنج و فکر دور ہوگا۔

    یہ لوگ دماغی کام کرنے والے ہوتے ہیں۔ مطالعہ کے شوقین – عبادت گزار سفری آدمی ہیں۔ ان کے دماغی امراض میں مراق، ضعف دماغ ، مالیخولیا پاگل پن جیسے عوارضات آتے ہیں ۔ اس کا مکمل و مجرب حتمی علاج یہ ہے کہ

    مغز بادام شیریں ایک چھٹانک ،دھنیا خشک ایک چھٹانک، لوبان ایک چھٹانک، خشخاش ایک چھٹانک ،الائچی خوردسبز ایک چھٹانک کوٹ کر سفوف بنا لیں۔ اور ایک پاؤ مصری ملا لیں۔ ایک چمچہ کھانا کھانے کے بعد صبح وشام تازہ دودھ سے استعمال کریں۔

    یہ ایک مفید دماغی ٹانک ہے اس کے اثرات جامع ہیں آزمانے کے بعد معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ نسخہ بے خطا تیر ہے۔

قرآن مجید اور ۳ نمبر عدد

                    قرآن مجید میں ر کی تعداد مفرد           -              ۳

                    قرآن مجید میں ش کی تعداد مفرد         -              ۳

                    قرآن مجید میں غ کی تعداد مفرد          -              ۳

                    قرآن مجید میں لا کی تعداد مفرد           -              ۳

                    قرآن مجید میں ف کی تعداد مفرد         -              ۳

                    قرآن مجید میں ل کی تعداد مفرد          -              ۳

                    قرآن مجید میں و کی تعداد مفرد            -              ۳

                    قرآن کے کل پارے مفرد                -              ۳

                    نفل نمازیں                  -              ۳

                    ظہر کی رکعتیں مفرد                        -              ۳

                    تہجد کی رکعتیں مفرد                        -              ۳

                    ہاتھ کی انگلیوں میں خانے                  -              ۳

                    ہاتھ میں لازمی لکیریں                      -              ۳

                    قرآن میں ابراہیم ؑ کا نام مفرد              -              ۳

                    قرآن  میں اسمٰعیل ؑ کا نام مفرد             -              ۳

                    قرآن میں الیاس ؑ کا نام مفرد               -              ۳

    


Ilmul Aadad

Yunus Arayeen


قرآن پاک  فرماتا ہے :- پاک اور اعلیٰ ہے وہ ذات جس نے معین مقداروں کے تحت تخلیق کی تعویذ کے اوپر لکھے ہوئے نقوش اور ہندسے بھی اس قانون کے پابند ہیں۔ ” علم لدنی “ میں یہ پڑھایا جاتا ہے کہ یہاں ہر چیز مثلت(TRIANGLE) اور دائرہ (CIRCLE) کے تانے بانے میں بنی ہوئی ہے۔ فرق یہ ہے کہ کسی نوع کے اوپر دائرہ غالب ہے۔ مثلث کا غلبہ ٹائم اسپیس (TIME SPACE ) کی تخلیق کرتا ہے اور جس نوع پر دائرہ غالب ہوتا ہے وہ مخلوق لطیف اور ماورائی کہلاتی ہے جو ہمیں نظر نہیں آتی ۔ جیسے جنات اور فرشتے۔    انسان چونکہ اشرف المخلوقات اور اللہ تعالیٰ کی تیسری صناعی ہے اس لئے وہ چاہے تو خود کو مثلث کے دباؤ سے آزاد کر کے دائرہ میں قدم رکھ سکتا ہے جیسے ہی دائرہ کے اندر قدم رکھ دیتا ہے اس کے اوپر جنات کی دنیا اور فرشتوں کا انکشاف ہو جاتا ہے۔یہی دائرہ اور مثلث تعویذ میں ہندسے بن کر عمل کرتے ہیں۔ جو نقطہ سے شروع ہو کر ۹ کے ہندسے پر ختم ہو جاتے ہیں۔ اب ہم مثلث دائرہ اور نقطہ کی تشریح کرتے ہیں۔