Topics

”۵“ نمبر عدد کی خصوصیات

    یہ عدد عطارد سے متعلق ہے۔ جلد بازی، سلجھے ہوئے ذہن ، بہادری سے تعلق بھی  رکھتا ہے یہ لوگ جلد باز فوراً غصہ سے بے قابو ہو جانے والے ہوتے ہیں۔مصروف زندگی کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کے نزدیک آرام بے مقصد زندگی ہے۔ یہ ہر وقت مصروفِ عمل رہنا اپنی زندگی کا منشا سمجھتے ہیں یہ لوگ منصوبہ بندی کے قطعی خلاف ہیں۔ بے چینی اور مفلوج ذہن کا شکار ہوتے ہیں ۔ یہ لوگ ربر کی طرح پھیل اور سکڑ جاتے ہیں۔ یہ لوگ  لکیر کے فقیر بھی بنے رہتے ہیں لیکن وقت کی رفتار کے ساتھ ساتھ بدلتے جاتے ہیں۔

”۵“ عدد والے کچھ لوگوں کے نام

    باغ علی ۔ محمد اعظم۔ محمد یوسف۔ محمد امجد ۔ مقصود احمد۔ محمد قاسم

فطرت

    یہ لوگ گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والے ہوتے ہیں ۔ دل کے گہرے نہیں ہوتے۔ یہ درمیانی عدد ہے اس لیے ایسا شخص ہر بات کے متعلق تھوڑا تھوڑا علم ضرور رکھتا ہے۔ یہ لوگ نہایت تیز فہم ہوتے ہیں۔ جلد ہی کسی امر کی  تہہ تک پہنچ جاتے ہیں۔ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ روشن دماغ ہونے کی وجہ سے دماغی لحاظ سے چست و چالاک اور ہوشیار ہوتے ہیں۔ ان میں ثابت قدمی اور استقلال نہیں ہوتا۔

    بعض اوقات کسی کام کی ابتدا میں مشکلات سے دل برداشتہ ہو کر تکمیل کا خیال چھوڑ دیتے ہیں  اور پھر نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کم طاقت والے لوگ سبقت لے جاتے ہیں۔ یہ لوگ نئی نئی اختراعات کرتے ہیں۔ ان کے دل و دماغ آزاد ہوتے ہیں ان کی زندگی سیر و سیاحت، نقل و حرکت، گھر بنانے جیسے پسندیدہ مشغلے اور فنِ تحریر وتقریر میں گزرتی ہے۔

کمزوری

    ان  لوگوں کو راز کی بات ہرگز نہ بتائیں ورنہ لڑائی جھگڑے موقع پرراز افشا کر دیں گے۔ یہ حقائق اور دلائل کو پسند  کرتے ہیں۔ ایک لمبے عرصے تک فکر میں مبتلا رہتے ہیں۔ مستقل مزاج کے سامنے صبر و تحمل کھو بیٹھتے ہیں۔

شخصیت

    یہ لوگ آزاد خیال اور خود سر ہوتے ہیں ویرانی ان کے نزدیک اچھی نہیں۔ ان کے دل میں بے صبرا پن بھی موجود ہوتا ہے۔ فوراً موقع سے ہٹ جانا ان کے لیے کوئی عار کی بات نہیں خوش گپیں بازی۔ دوستوں سے مل کر خوش  رہنا ان کی فطرت ثانیہ ہے۔ یہ لوگ موقع شناسی کے ساتھ ساتھ ابن الوقتی کا شکار بھی ہوتے ہیں۔ غصہ کے عالم میں ان کی زبان لکنت کا شکار ہو جاتی ہے۔

رومان

    یہ دوسروں کو جلد متوجہ کر سکتے ہیں۔ محبت کے معاملے میں گرم جوش جذباتی کیفیت کے مالک ہوتے ہیں۔ غیر فانی محبت کے قائل ہوتے ۔ ان کی اکثر محبت اپنے ہی رشتہ داروں میں ہوتی ہے۔

زندگی کی مصروفیات

    یہ لوگ کامیابی فی الفور حاصل  کر لیتے ہیں مگر قابلیت ضروری ہے۔ فوٹو گرافی، نامہ نگاری ، ہوٹل چلانا، قانون داں ، ڈاکٹر ، ہوا باز اور شکاری اچھے بن سکتے ہیں۔ یہ لوگ جان جوکھوں والے کاموں میں بھی حصہ لیتے ہیں۔ نہایت خوشی اور جوش و خروش سے میدان ِ عمل میں آتے ہیں۔ مستقل مزاجی اور ثابت قدمی کو عموماً تیز فہمی اور وسعتِ ذرائع سے پورا کر لیتے ہیں۔ یہ لوگ تخیل اور غور و خوض سے محروم نہیں ہوتے۔ ان کے پاس کبھی بہت دولت ہوتی ہے اور کبھی خالی ہاتھ بھی ہوتے ہیں۔

 تعمیری اوصاف

    قوت  امتیاز ، خوش گفتاری، نکتہ شناسی  جولانی طبع، قدیم خیالات میں نئی زندگی کی روح پھونکنے میں کمال رکھتے ہیں۔

تخریبی اوصاف

    متزلزل ، بے وفائی ، غرور، نکتہ چینی ، خود ستائی ،  دھوکہ بازی۔

 نکات

    ان لوگوں کے لیے کسی ماہ کی ۵،۱۴،۲۳ تاریخ کو کام کا آغاز کرنا مفید رہے گا۔ سفید رنگ ان کے لیے اچھا ہے۔ پتھروں میں پکھراج مفید ہے۔

    یہ عدد مذکر۔ دن جمعرات۔ اطراف مغرب ۔مالکِ فلک ششم۔ نحس و نیک۔ سعد اصغر پتھر ، ہیرا ،پکھراج۔ ذائقہ میٹھا ۔ دھات قلعی۔ حالت جلالی۔ عنصر اعداد آتشی۔ آسمان سوئم۔ رنگ ہر قسم کا۔ سیارہ مشتری سے تعلق رکھتا ہے۔

”۵“ عدد کا زائچہ

(برج جوزا ستارہ عطارد)

                    جس  شخص کی تاریخ پیدائش یا نام کے اعداد کا مفرد عدد پانچ ہو۔

خانہ نمبر (۱)     جوزا:-دشمن پر غالب رہے گا۔ جسمانی حالت اچھی رہے گی۔

خانہ نمبر(۲)     سرطان ۔ تجارت سے نفع حاصل ہوگا۔ موسیقی سے دلچسپی ہوگی۔

خانہ نمبر (۳)     اسد :- عزیزوں سے دشمنی ہوگی۔ سفر کامیاب نہ ہوگا۔

خانہ نمبر (۴)    سنبلہ:-والد  کی شفقت ملے گی۔ تمام امور میں فائدہ ہوگا۔

خانہ نمبر (۵)    میزان:-اولاد اور محبوب سے راحت ملے گی ۔ علم بڑھے گا۔ لڑکیاں زیادہ ہوں گی۔

خانہ نمبر (۶)     عقرب:-جسمانی تکلیف ہوگی۔ فتح شکست میں بدل جائے گی۔

خانہ نمبر (۷)    قوس:-مقدمات سے فائدہ ہوگا۔ تجارت نفع دے گی۔

خانہ نمبر(۸)    جدی:-  ۲۸،۲۰،۱۸،۱۰،۸،۵،۳ سال میں خطرہ ہے۔

خانہ نمبر(۹)     دلو:-حالات نہایت خراب ہو جائیں گے۔

خانہ نمبر(۱۰)حوت:-والد سے فائدہ ہوگا۔ عزت بڑھے گی۔ ترقی ہوگی۔

خانہ نمبر(۱۱)    حمل:-خرچ بڑھ جائے گا، پریشانی میں اضافہ ہوگا۔

خانہ نمبر(۱۲)ثور:-خرچ کا تناسب پورا ہو جائے گا، مرض دور ہو جائے گا۔

ان لوگوں کی صحت اگر خراب ہو جائے یا کمزوری محسوس کریں تو مندرجہ ذیل نسخہ اکسیرِ اعظم کا حکم رکھتا ہے۔

    عود ، لونگ ، لوبان، الائچی خورد، جددار ایک ایک تولہ لے کر کوٹ لیں۔ ایک پاؤ شہد خالص میں ملا کر روزانہ صبح و شام نصف چمچہ استعمال کریں۔


 

 

قرآن مجید اور ”۵“ نمبر عدد

                    قرآن مجید میں ك مفرد                                   ۵

                    قرآن مجید میں  ن مفرد                                    ۵

                    قرآن مجید میں ص مفرد                                   ۵

                    قرآن مجید میں ظ مفرد                                     ۵

                    قرآن مجید میں سجدے مفرد                             ۵

                    قرآن مجید میں حروف مقطعات                         ۵

                    قرآن مجید میں حضرت یحیٰ   کا نام                         ۵

                    قرآن مجید میں ملائکہ کا ذکر مفرد                         ۵

                   

انسان اور ۵ نمبر عدد

                    حواس خمسہ                                  ۵

                    چہرے میں سوراخ                                          ۵

                    ایک ہاتھ کی انگلیاں                                        ۵

                    ایک پاؤں کی انگلیاں                                       ۵

                    دانتوں کی مفرد تعداد                                      ۵

                    دن رات میں فرض نمازیں                                ۵

                    نماز جمعہ کی رکعتیں مفرد                                   ۵


 

 


Ilmul Aadad

Yunus Arayeen


قرآن پاک  فرماتا ہے :- پاک اور اعلیٰ ہے وہ ذات جس نے معین مقداروں کے تحت تخلیق کی تعویذ کے اوپر لکھے ہوئے نقوش اور ہندسے بھی اس قانون کے پابند ہیں۔ ” علم لدنی “ میں یہ پڑھایا جاتا ہے کہ یہاں ہر چیز مثلت(TRIANGLE) اور دائرہ (CIRCLE) کے تانے بانے میں بنی ہوئی ہے۔ فرق یہ ہے کہ کسی نوع کے اوپر دائرہ غالب ہے۔ مثلث کا غلبہ ٹائم اسپیس (TIME SPACE ) کی تخلیق کرتا ہے اور جس نوع پر دائرہ غالب ہوتا ہے وہ مخلوق لطیف اور ماورائی کہلاتی ہے جو ہمیں نظر نہیں آتی ۔ جیسے جنات اور فرشتے۔    انسان چونکہ اشرف المخلوقات اور اللہ تعالیٰ کی تیسری صناعی ہے اس لئے وہ چاہے تو خود کو مثلث کے دباؤ سے آزاد کر کے دائرہ میں قدم رکھ سکتا ہے جیسے ہی دائرہ کے اندر قدم رکھ دیتا ہے اس کے اوپر جنات کی دنیا اور فرشتوں کا انکشاف ہو جاتا ہے۔یہی دائرہ اور مثلث تعویذ میں ہندسے بن کر عمل کرتے ہیں۔ جو نقطہ سے شروع ہو کر ۹ کے ہندسے پر ختم ہو جاتے ہیں۔ اب ہم مثلث دائرہ اور نقطہ کی تشریح کرتے ہیں۔