Topics

پرابلم-Problem


سوال: ہم دونوں میاں بیوی آپس میں رشتہ دار ہیں۔ ہمارا پہلا بچہ ہے ، نارمل نہیں ہے وہ اپنی عمر سے بہت پیچھے ہے۔ نہ ہی باتیں کرتا ہے نہ ہی چلتا ہے صرف سہارے سے چل لیتا ہے۔ تھوڑی بہت بات بھی سمجھ لیتا ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ نارمل کبھی نہیں ہو گا۔ آپ آپس میں کزن ہیں ہو سکتا ہے کہ دوسرے بچے میں بھی ایسی کوئی پرابلم ہو۔ بچہ کو ہر وقت گود میں اٹھانے سے میرے پورے پورے وجود میں درد رہنے لگا ہے۔

جواب: یہ ضروری نہیں ہے کہ آپس کی رشتہ داری میں بچہ ایب نارمل پیدا ہو۔ آپ اللہ کے اوپر بھروسہ رکھیں انشاء اللہ آئندہ بچے نارمل ہونگے۔ ویسے احتیاطاً دونوں میاں بیوی اپنا خون ٹیسٹ کرا لیں اور مجھے رپورٹ بھیج دیں۔ عشاء کی نماز کے بعد 300بار یا اول یا آخر یا ظاہر یا باطن پڑھ کر پانی پر دم کر کے دونوں میاں بیوی پئیں۔ ہر جمعرات کو سوا پانچ روپے خیرات کر دیں۔


Roohani Sawal o Jawab

خواجہ شمس الدين عظيمي

اپنے روحانی سوالات کے جوابات کسارس سے پوچھئے۔