Topics

۔ آلتی پالتی مار کر بیٹھنا:

 

فرش یا چوکی پر بیٹھ کر بائیں پیر کو سمیٹ کر دائیں ران کے نیچے رکھ لیں اور دایاں پیر سمیٹ کر بائیں ران کے اوپر رکھ لیں۔ کمر اور ریڑھ کی ہڈی سیدھی رہے لیکن اتنا تناؤ نہ ہو کہ عضلات کھنچ جائیں اور اتنا خم نہ ہو کہ کمر جھک جائے۔ اس نشست میں دونوں ہاتھ گھٹنوں پر رکھ لیں۔ ہاتھوں کو گود میں بھی رکھا جاسکتا ہے۔



 




 

2۔ دوزانو بیٹھنا:

جن لوگوں کو آلتی پالتی مار کر بیٹھنے میں مشکل ہو وہ نماز کی طرح دو زانو ہو کر بیٹھ جائیں۔ اس نشست کے لئے بھی ضروری ہے کہ کمر میں نہ تو خم ہو اور نہ کمر تنی ہوئی ہو۔ بلکہ ایسی آرام دہ حالت ہونی چاہئے جس میں گردن اور کمر کے پٹھوں پر دباؤ نہ پڑے








Muraqba urdu

خواجہ شمس الدین عظیمی