Topics
علم الاعداد ایک
ایسا علم ہے جس کو سیکھے بغیر ہر حسابی علم خواہ وہ علم جفرہو یا نجوم۔ رمل ہو یا
عملیات سب نامکمل ہیں۔ہر ستارہ عدد کے زیرِ اثر ہے۔عملیات کے عامل ان اعداد کے اثر
اور تاثیر سے خوب واقف ہیں۔ دنیا کی کوئی تعداد ان نو (۹) ہندسوں سے باہر نہیں ہے۔
ایک کا عدد ابتدا اور نو کا عدد انتہا ہے۔چونکہ انسان مرکز کائنات ہے اس لیے ہر
چیز کا اثر اس پر ضرور پڑتا ہے ۔ جو شخص جس عدد کے زیرِ اثر ہوگا اس کی طبیعت اور
مزاج اس عدد کے اثرات سے بہت حد تک ملتا جلتا ہوگا۔
اعدادکا انسان پر
کیا اثر ہوتا ہے؟ نام کے اعداد کا مفرد عدد نکال کر اپنے عدد کی خصوصیات کا مطالعہ
کر کے اپنے اندر کی کمی کو دور کر لیجیئےاور اپنے اندر پائی جانے والی قابلیتوں کو اور زیادہ ابھارنے کی کوشش کیجیئے
۔ تا کہ ہر میدان میں کامیابی و کامرانی
آپ کے قدم چومے۔
مثال : نام۔ محمد یونس
م
ح
م
د
ی
و ن
س
۴۰+۸ +۴۰+۴+۱۰+۶+۵۰+۶۰
استنطاق ۸ +۱+۲ =۱۱ مفرد ۱+ ۱ = (۲)
کچھ وہ لوگ جن کے نام کا عدد دو ہے۔
معارف ۔ ریاض احمد ۔ محمد آصف ۔ ہٹلر ۔
مسولینی ۔ فرانکو۔ سٹا لن ۔ محمد
تاریخ پیدائش ۱۹۴۱۔۳۔۲
استنطاق ۲+۳+۱+۹+۴+۱ =۲۰
۲+۰=(۲)
مندرجہ ذیل بالا
طریقے سے اپنا نام اور تاریخ پیدائش کا عدد نکال کر خصوصیات کا مطالعہ کر لیجیئے۔
Yunus Arayeen
قرآن پاک فرماتا ہے :- پاک اور اعلیٰ ہے وہ ذات جس نے معین مقداروں کے تحت تخلیق کی تعویذ کے اوپر لکھے ہوئے نقوش اور ہندسے بھی اس قانون کے پابند ہیں۔ ” علم لدنی “ میں یہ پڑھایا جاتا ہے کہ یہاں ہر چیز مثلت(TRIANGLE) اور دائرہ (CIRCLE) کے تانے بانے میں بنی ہوئی ہے۔ فرق یہ ہے کہ کسی نوع کے اوپر دائرہ غالب ہے۔ مثلث کا غلبہ ٹائم اسپیس (TIME SPACE ) کی تخلیق کرتا ہے اور جس نوع پر دائرہ غالب ہوتا ہے وہ مخلوق لطیف اور ماورائی کہلاتی ہے جو ہمیں نظر نہیں آتی ۔ جیسے جنات اور فرشتے۔ انسان چونکہ اشرف المخلوقات اور اللہ تعالیٰ کی تیسری صناعی ہے اس لئے وہ چاہے تو خود کو مثلث کے دباؤ سے آزاد کر کے دائرہ میں قدم رکھ سکتا ہے جیسے ہی دائرہ کے اندر قدم رکھ دیتا ہے اس کے اوپر جنات کی دنیا اور فرشتوں کا انکشاف ہو جاتا ہے۔یہی دائرہ اور مثلث تعویذ میں ہندسے بن کر عمل کرتے ہیں۔ جو نقطہ سے شروع ہو کر ۹ کے ہندسے پر ختم ہو جاتے ہیں۔ اب ہم مثلث دائرہ اور نقطہ کی تشریح کرتے ہیں۔